سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
شاہراہوں کے معیار کا جائزہ
Posted On:
31 JUL 2024 1:40PM by PIB Delhi
قومی شاہراہوں پر موجود فیس پلازہ پر ،یوزر فیس کی شرح موجودہ قومی شاہراہوں کی فیس کے ضابطوں کے مطابق لگائی جاتی ہے۔
قومی شاہراہوں (این ایچ) پر پُل، ڈھانچے وغیرہ سمیت ،قومی شاہراہوں کی دیکھ بھال اور ان کی مرمت کا کام متعلقہ معاہدے کی شرائط کے مطابق مختلف طریقوں سے کی جاتی ہے۔ انجینئرنگ پروکیورمنٹ اینڈ کنسٹرکشن (ای پی سی) کے معاہدوں میں، ٹھیکیدار تعمیراتی مدت کے دوران اور اس کے بعد ٹوٹ پھوٹ کی ذمہ داری اور دیکھ بھال کی مدت کے دوران ان کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ ڈیزائن، بلڈ، فنانس ،آپریٹ اینڈ ٹرانسفر (ڈی بی ایف او ٹی) / ہائبرڈ اینیوٹی موڈ (ایچ اے ایم) ٹھیکوں میں، کنسیشنر تعمیراتی مدت کے دوران اور اس کے بعد رعایتی مدت کے اختتام تک سڑک کی دیکھ بھال کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ ٹول آپریٹ اینڈ ٹرانسفر (ٹی او ٹی) / اسپیشل پرپز وہیکل (ایس پی ویز) اور آئی این وی آئی ٹی معاہدے رعایتی مدت کے دوران سڑک کو برقرار رکھتے ہیں۔ قومی شاہراہوں کے باقی حصوں کی دیکھ بھال عام طور پر کارکردگی پر مبنی دیکھ بھال کنٹریکٹ (پی بی ایم سی) اور مختصر مدت کے دیکھ بھال کے کنٹریکٹ (ایس ٹی ایم سی) کے ٹھیکیدار کرتے ہیں۔
یوزر فیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے، کئی اقدامات کیے گئے ہیں:
- فاسٹیگ کی دستیابی کو آسان اور وسیع بنایا گیا ہے، اور حکومت نے موٹر گاڑیوں کے ایم اور این زمروں میں اس کو لگانا لازمی قرار دیا ہے۔
- فیس پلازوں کی تمام لین کو فاسٹیگ لین قرار دیا گیا ہے۔
- "ایک گاڑی ایک فاسٹیگ’’ پہل بھی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہے ،کہ ہر گاڑی ایک ہی فاسٹیگ سے منسلک ہے۔
- فیس کی وصولی میں شفافیت کو بڑھانے کے لیے فاسٹیگ سسٹم کے ساتھ مربوط آٹومیٹک نمبر پلیٹ ریکاگنیشن (اے این پی آر) کو کچھ علاقوں میں متعارف کرایا گیا ہے۔
- بھارت میں جی این ایس ایس پر مبنی ٹولنگ کے نفاذ کے لیے ایک گلوبل ایکسپریشن آف انٹرسٹ (ای او آئی) کو مدعو کیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر قومی شاہراہوں کے منتخب حصوں میں فاسٹیگ کے ساتھ ایک اضافی سہولت کے طور پر جی این ایس ایس پر مبنی الیکٹرانک ٹول کلیکشن (ای ٹی سی) سسٹم کو ابتدائی طور پر لاگو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سڑک استعمال کرنے والے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1033 کے ذریعے بنیادی ڈھانچے، نیشنل ہائی ویز فیس پلازوں میں آپریشنز اور ہائی وے سڑکوں کے معیار کے بارے میں شکایات کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ ، ہائی وے کے صارفین راج مرگیاترا ایپلی کیشن کے ذریعے تصویر یا ویڈیو ثبوت کے ساتھ کوئی مسئلہ / شکایت اٹھا سکتے ہیں، شکایت کی صورتحال کا پتہ لگا سکتے ہیں اور رائے دے سکتے ہیں۔
یہ معلومات سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
************
U.No:9055
ش ح۔وا۔ق ر
(Release ID: 2039627)