سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

گاڑیوں کو برخاست کرنے کی پالیسی

Posted On: 31 JUL 2024 1:36PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں مطلع کیا کہ موٹر گاڑیوں سے متعلق مرکزی قوانین (سی ایم وی آر) ، 1989 کا قاعدہ 126 یہ کہتا ہے  کہ موٹرگاڑی کے ہر مینوفیکچرر یادرآمد کار  کو موٹر گاڑیوں سے متعلق مرکزی قوانین 1989 کے تحت ایکٹ اور ضابطوں کی دفعات کی تعمیل کے لیے اس ایجنسی کی طرف سے سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے  گاڑی کا اصل نمونہ  (جو مینوفیکچر کی جائے  یا درآمد کی جائے گی ) ٹیسٹنگ ایجنسیوں کے ذریعے ٹیسٹ کے لیے جمع کرانا ہوگا۔

مزیدبرآں، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے محکمہ پولیس سے حاصل کردہ اعداد و شمار کی بنیاد پر، وزارت ’’ہندوستان میں سڑک حادثات‘‘ کے عنوان سے سالانہ ایک رپورٹ شائع کرتی ہے۔

ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اعداد و شمار کے تجزیہ سے پتہ چلتا ہے کہ متعدد وجوہات کی وجہ سے سڑک حادثات ہوتے ہیں جیسے تیز رفتار گاڑی چلانا، گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون کا استعمال، نشے میں گاڑی چلانا/شراب اور منشیات کا استعمال، غلط سمت میں گاڑی چلانا/لین پر گاڑی چلانا، لال بتی کوپار کرنا، غیر - حفاظتی آلات کا استعمال جیسے ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ نہ لگانا، گاڑیوں کی  ناقص حالت، موسم کے حالات، سڑک کی حالت، ڈرائیور/سائیکل سوار/پیدل چلنے والے کی غلطی وغیرہ۔

موٹر گاڑیوں سے متعلق مرکزی قوانین  1988 کی دفعہ 110اے، موٹر گاڑیوں کو برخاست کرنے سے متعلق ہے۔ یہ مرکزی حکومت کو اختیار دیتا ہے کہ وہ مینوفیکچرر کو کسی خاص قسم یا اس کے مختلف قسم کی موٹر گاڑیوں کو برخاست کرنے کی ہدایت کرے۔ اس کے مطابق، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے جی. ایس. آر.173(ای) مورخہ 11 مارچ 2021 کو  موٹر گاڑیوں سے متعلق مرکزی قوانین  1989 میں ایک نیا قاعدہ 127 سی  داخل کیا  ہے جو کہ خراب موٹر گاڑیوں کو برخاست کرنے  اور نوٹس واپس لینے کا طریقہ کار بتاتا ہے۔

سوسائٹی آف انڈین آٹوموبائل مینوفیکچررز (ایس آئی اے ایم) کے ذریعہ رکھے گئے اعداد و شمار کے مطابق، ایس آئی اے ایم کے رضاکارانہ واپسی کوڈ کے تحت، گزشتہ تین سالوں اور موجودہ سال کے دوران حفاظتی نقائص کی وجہ سے ملک میں گاڑیوں کی کل تعداد  درج ذیل ہیں:-

نمبرشمار

سال

2 وہیلر

مسافر کار

موٹر گاڑیوں کی کل تعداد

1

2021

10,74,358

2,62,865

13,37,223

2

2022

1,94,397

94,368

2,88,765

3

2023

1,57,820

1,27,086

2,84,906

4

2024 (25 جولائی تک)

6,89,203

27,607

7,16,810

 

کل میزان

21,15,778

5,11,926

26,27,704

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

*************

ش ح۔ م ع    ۔ را

U-9050



(Release ID: 2039620) Visitor Counter : 30