دیہی ترقیات کی وزارت

مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم کے تحت جیو ٹیگڈ رولز میں تبدیلی

Posted On: 30 JUL 2024 4:59PM by PIB Delhi

نیشنل موبائل مانیٹرنگ سسٹم  مالی سال 2022-2021 میں شروع کیا گیا تھا۔ اس كا مقصد ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم (مہاتما گاندھی نریگس) کے نفاذ میں مزید شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے، جیو ٹیگ کے ساتھ حاضری کا پتہ لگانا ہے۔ اس كے لیے (انفرادی فائدہ اٹھانے والے کاموں کو چھوڑ کر) تمام کاموں  میں نیشنل موبائل مانیٹرنگ سسٹم (این ایم ایم ایس) ایپ کے ذریعے کارکنوں کی دن میں دو بار تصویروں کی ٹائم اسٹیمپڈ  یکم جنوری 2023 سے لازمی کر دی گئی ہے۔

اس سے ادائیگیوں کی تیز تر پروسیسنگ کو فعال کرنے کے ساتھ ساتھ اسکیم پر شہریوں کی نگرانی میں اضافہ ہوتا ہے۔ ورکسائٹ سپروائزر این ایم ایم ایس ایپ کے ذریعے کارکنوں کی جیو ٹیگ شدہ تصویروں کے ساتھ حاضری حاصل کرنے کے ذمہ دار ہیں۔

پہلی حاضری اور تصویر کے 4 گھنٹے بعد دوسری تصویر اپ لوڈ کرنے کے لیے این ایم ایم ایس ایپ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ صبح کی حاضری کے ساتھ پہلی تصویر اور دوسری تصویروں کو آف لائن موڈ میں لیا جا سکتا ہے اور ایک دن کے اندر ڈیوائس کے نیٹ ورک کے علاقوں میں آنے کے بعد اسے اپ لوڈ کیا جا سکتا ہے۔غیر معمولی حالات کی صورت میں جس کی وجہ سے حاضری اپ لوڈ نہیں کی جا سکی، ڈسٹرکٹ پروگرام کوآرڈینیٹر  کو دستی حاضری اپ لوڈ کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

ورک سائٹ پر کارکنوں کی حاضری لی جا سکتی ہے،اگر حاضری لینے کے وقت موبائل کی لوکیشن ورک سائٹ کے جیو کوآرڈینیٹس سے 10 میٹر کے فاصلے پر ہے، جیسا کہ مذکورہ کام کے لیے جیو منریگا کے تحت اسٹیج-1 میں كیا گیا تھا۔

یہ معلومات دیہی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت جناب کملیش پاسوان نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم كیں۔

******

 

U.No:9012

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2039295) Visitor Counter : 28