امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آئی سی جے ایس کا دوسرا مرحلہ

Posted On: 30 JUL 2024 4:29PM by PIB Delhi

ملک میں فوجداری قانون كے تحت انصاف کی فراہمی کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) كا جو نظام قائم کیا گیا ہے وہ بنیادی طور پر کرائم اینڈ کریمنل ٹریکنگ نیٹ ورک اور سسٹمز پر مشتمل ہے یعنی سی سی ٹی این ایس (پولیس کے لیے)، ای فارنزکس (فارنزک سائنس لیبارٹریز کے لیے)، ای پراسیکیوشن (پبلک پراسیکیوٹرز کے لیے)، ای کورٹس (عدالتوں کے لیے) اور ای جیل خانہ جات(جیلوں کے لیے)۔ یہ آئی ٹی سسٹم تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کام کرنے والے اسٹینڈ ایلون سسٹم ہیں۔ آئی سی جے ایس پروجیکٹ کا دوسرامرحلہ  ہموار ڈیٹا کے تبادلے کے لیے ان اسٹینڈ ایلون آئی ٹی سسٹمز کو آپس میں جوڑ دے گا۔ یہ اسمارٹ پولیسنگ کے لیے نئی ٹیکنالوجی بھی فراہم کرے گا۔

آئی سی جے ایس كے دوسرے مرحلے کے مقاصد درج ذیل ہیں:-

1۔ پولیس، جیلوں، فرانزک، پراسیکیوشن اور عدالتوں کے مختلف ڈیٹا سیٹس کے درمیان ہموار انضمام کی سہولت فراہم کرنا۔

2۔ ڈیٹا انٹری میں غلطیوں کو کم کرکے ڈیٹا کے معیار کو بہتر بنانا۔

3۔ ستونوں کے درمیان ڈیٹا تک آسان رسائی کی وجہ سے تحقیقات میں موثریت اور بروقتی اور اس کے نتیجے میں ٹرائلز میں میں اضافہ۔

4۔ تحقیقات میں دستیاب ڈیٹا اینالیٹکس اور جدید ٹولز کے موثر استعمال کو فعال کرنا۔

5۔ فیصلہ سازی میں کاغذی ریکارڈ پر انحصار کم کرنا۔

6۔ "اسمارٹ پولیسنگ" کی طرف منتقلی کو فعال کرنا۔

آئی سی جے ایس كے دوسرے مرحلے کے اجزاء درج ذیل ہیں۔

1۔ ہارڈ ویئر (ایپلی کیشن سرورز اور کلائنٹ اینڈ سسٹم)

2۔آئی سی جے ایس کے لیے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ

3۔ آئی سی جے ایس ترقی اور انتظام

4۔ نیٹ ورک کنیکٹیویٹی

5۔ آئی ٹی انفراسٹرکچر (سرشار اور محفوظ کلاؤڈ بیسڈ)

6۔ آپریشنز اور دیکھ بھال

7۔ بیداری اور صلاحیت سازی

 یہ اطلاع داخلہ امور کے وزیر مملکت جناب بندی سنجے کمار نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

******

U.No:9010

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 2039287) Visitor Counter : 32


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil