زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
پی ایم کسان سمان ندھی
Posted On:
30 JUL 2024 6:29PM by PIB Delhi
پی ایم-کسان اسکیم ایک مرکزی سیکٹر اسکیم ہے جسے فروری 2019 میں زمیندار کسانوں کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے معزز وزیر اعظم نے شروع کیا تھا۔ اس اسکیم کے تحت، 6,000 روپے سالانہ کا مالی فائدہ تین مساوی قسطوں میں براہ راست فائدہ کی منتقلی (ڈی بی ٹی) موڈ کے ذریعہ ملک بھر کے کسانوں کے خاندانوں کے بینک کھاتوں میں منتقل کیا جاتا ہے۔ پی ایم-کسان اسکیم دنیا کی سب سے بڑی ڈی بی ٹی اسکیموں میں سے ایک ہے۔
کسانوں پر مرکوز ڈیجیٹل انفراسٹرکچر نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ اس اسکیم کے فوائد کسی ثالثی کی شمولیت کے بغیر ملک بھر کے تمام کسانوں تک پہنچیں۔ مستفیدین کے اندراج اور تصدیق میں مکمل شفافیت کو برقرار رکھتے ہوئے، حکومت ہند نے اب تک 17 قسطوں میں 11 کروڑ سے زیادہ کسانوں کو 3.24 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم تقسیم کی ہے۔ 6,000 روپے مالی امداد کے طور پر کسانوں کو ان کی زرعی ضروریات جیسے بیج، کھاد، زرعی آلات وغیرہ کو پورا کرنے میں مدد کرنے کی غرض سے فراہم کی جاتی ہے۔
یہ اطلاعات زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ت ع(
U. No.9023
(Release ID: 2039284)
Visitor Counter : 56