امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

فاسٹ ٹریک امیگریشن بھروسہ مندمسافروں کا پروگرام

Posted On: 30 JUL 2024 4:31PM by PIB Delhi

حکومت کے اندراگاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ(ا ٓئی جی آئی) نئی دہلی ٹرمنل تین پر بائیس جون 2024 کو فاسٹ ٹریک امیگریشن ۔ بھروسہ مند مسافروں سے متعلق پروگرام(ایف ٹی آئی ۔ ٹی ٹی پی) کا آغاز کیاگیا  ہے، اس کا مقصد بین الاقوامی نقل وحرکت میں تیزی ، آسانی لانا اور محفوظ امیگریشن کلیرنس کو ممکن کرنا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں یہ پروگرام ہندوستانی قومیت والے اور اوسی آئی کارڈ کے حامل مسافروں کا احاطہ کرتا ہے۔

ایف ٹی آئی۔ ٹی ٹی پی ایک آن لائن پورٹل https://ftittp.mha.gov.in کے ذریعہ عمل میں لایا گیا ہے۔ اس پروگرام میں شامل ہونے کے لئے درخواست گزار کو پورٹل پر اپنی تفصیلات درج کراکے خود کو رجسٹرکرانا ہوگا۔ رجسٹرڈ درخواست گزاروں کی بایو میٹرک غیر ملکیوں سے متعلق علاقائی رجسٹریشن آفس میں حاصل کی جائیں گی۔ رجسٹرڈ مسافروں کو ائیر لائن کے ذریعہ جاری کرہ بورڈنگ پاس اسکین کرنا ہوگا۔ اس تصدیق کے بعد ای گیٹ خود بخود کھل جائے گا اور اس طرح امیگریشن کلیرنس حاصل قرار پائے گی۔

وزارت داخلہ کے تحت بیورو آف امیگریشن ایف ٹی آئی۔ ٹی ٹی پی پروگرام کے لئے نوڈل ایجنسی ہوگی۔

یہ اطلاع وزارت داخلہ میں وزییر مملکت جناب بندی سنجے کمار نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

******

U.No:9009

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 2039274) Visitor Counter : 51