کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ایف ٹی اے دو طرفہ ٹریفک ہے، وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے دوران چار ایف ٹی اے ز پردستخط کیے گئے،جو منصفانہ اور ہندوستان کے مفاد میں ہیں: جناب پیوش گوئل


جناب گوئل نے صنعت پر زور دیا کہ وہ معیار، مسابقت کو بڑھانے کے لیے کیو سی او ز  کا استعمال کرے

حکومت 12 نئے صنعتی پارک قائم کر رہی ہے، 5-6 میگا ٹیکسٹائل پارکس تیارہوچکے ہیں: جناب  گوئل

Posted On: 30 JUL 2024 5:42PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج یہاں کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی ) کی طرف سے منعقدہ ’وکست بھارت کی طرف سفر: ایک پوسٹ یونین بجٹ 2024-25 کانفرنس‘میں اپنے سیشن کے دوران کہا کہ پچھلی حکومتوں کے برعکس نریندر مودی حکومت نے اب تک چار اچھے آزاد تجارتی معاہدوں (ایف ٹی اےز) پر دستخط کیے ہیں اور اسٹیک ہولڈرز کی وسیع مشاورت کے بعد بات چیت کا اختتام کیا ہے۔

جناب گوئل نے کہا کہ ہندوستان نے آر سی ای پی سے واک آؤٹ کرنے کا جرات مندانہ فیصلہ کیا  کیونکہ ان مذاکرات کا حصہ بننا کبھی بھی اچھا فیصلہ نہیں تھا۔

پچھلے 10 سالوں میں حکومت کی کامیابیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے، جناب گوئل نے کہا کہ کاروبار اور لوگ ہندوستانی معیشت میں تبدیلی کو تسلیم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی دوگنی ہو گئی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر دوگنے سے زیادہ ہو گئے ہیں اور چالو کھاتے کا خسارہ نمایاں طور پر کم ہوا ہے، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ایک اچھی حکومت کس طرح بڑے پیمانے پر فرق لا سکتی ہے۔

جناب گوئل نے اس بات پر زور دیا کہ پی ایم مودی کے تحت دستخط کیے گئے انڈیا-ای ایف ٹی اے ایف ٹی اے میں مراعات سے منسلک $100 بلین کی سرمایہ کاری کا عہد ہے۔ جناب گوئل نے صنعتوں کے تعاون پر زور دیا کہ وہ ایف ٹی اے  ​​پر تیزی سے آگے بڑھیں اور کوالٹی کنٹرول آرڈرز (کیو سی اوز) کو ان کے فائدے کے لیے استعمال کریں اور اپنے معیار کو بھی بلند کریں۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ ’’کیو سی اوز بہتر مارکیٹ شیئر میں مدد کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ غیر معیاری اشیاء مارکیٹ میں نہ آئیں‘‘۔

جناب گوئل نے صنعت کے شرکاء پر مزید زور دیا کہ وہ تعمیل کے بوجھ کو کم کرنے کے طریقوں، عمل اور طریقہ کار کے بارے میں معلومات فراہم کریں اور ان پر زور دیا کہ وہ نجی شعبے سے چلنے والی تحقیق اور ترقی کے لیے 1 لاکھ کروڑ روپے کے ’انوسندھن فنڈ‘ کا استعمال کریں۔

جناب گوئل نے مزید کہا کہ حکومت ملک بھر میں 12 نئے صنعتی پارکس قائم کر رہی ہے اور اس میں 5-6 میگا ٹیکسٹائل پارکس ہیں اور یہ بھی کہا کہ ہندوستانی سرمایہ کاروں کو حکومت کی طرف سے فراہم کردہ فوائد کو بروئے کار لاتے ہوئے اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ای ز کی حمایت میں آگے آنا چاہیے۔ کامرس اینڈ انڈسٹری کے مرکزی وزیر نے کہا ’’آئیے تبدیلی کا آغاز کریں اور وہ فرق پیدا کریں جو ہم ہندوستان میں دیکھنا چاہتے ہیں‘‘،۔

2014 سے پہلے کی حکومتوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جناب گوئل نے زور دے کر کہا کہ جناب نریندر مودی کو 2014 میں بلند افراط زر اور کم شرح نمو کے ساتھ جدوجہد کرنے والی معیشت وراثت میں ملی۔ مرکزی وزیر نے زور دے کر کہا کہ مودی حکومت نے یو پی اے کے وقت کی کمزور پانچ معیشتوں میں شامل بھارتی معیشت کو آج  پوری دنیا کی سب سے مضبوط پانچ  معیشتوں میں شامل کرانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

 

 

************

ش ح ۔ ا م    ۔  م ش۔

 (U: 9015)




(Release ID: 2039241) Visitor Counter : 28