بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

الیکٹرک  گاڑیوں کا فروغ

Posted On: 30 JUL 2024 3:54PM by PIB Delhi

بھاری صنعتوں اور اسٹیل کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سرینواسا ورما نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  بھاری صنعتوں کی وزارت اس وقت ملک میں الیکٹرک وہیکلز (ای وی) کو فروغ دینے کے لیے درج ذیل اسکیموں پر عمل پیرا ہے:-

  1. الیکٹرک موبلٹی پروموشن اسکیم (ای ایم پی ایس) 2024 کے لئے 500 کروڑ  روپے مختص کئے گئے ہیں۔ یہ اسکیم  یکم اپریل 2024 سے 31 جولائی 2024تک،4 ماہ کی مدت کے لئے ہے،جس  میں ای-2 ڈبلیو  اورای-3ڈبلیو  کے خریداروں کو مراعات فراہم کی جاتی ہیں۔
  2. آٹوموبائل اور آٹو کمپوننٹ انڈسٹری (پی ایل آئی – اے اے  ٹی) کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم، جس کا بجٹ 25,938 کروڑ روپے ہے۔ یہ اسکیم الیکٹرک گاڑیوں کے مختلف زمروں کو ترغیب دیتی ہے جس میں ای-2ڈبلیو، ای-3ڈبلیو، ای-4 ڈبلیو، ای-  بسیں اور ای - ٹرک بھی شامل ہیں۔
  3. ملک میں ایڈوانسڈ کیمسٹری سیل (پی ایل آئی- اے سی سی) بیٹری سٹوریج کی تیاری کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم، جس کا بجٹ 18,100 کروڑ روپے ہے۔
  4. عالمی ای وی مینوفیکچررز سے سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور ای-گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ کے مرکزکے طور پر بھارت کو فروغ دینے کے لیے بھارت میں الیکٹرک مسافر کاروں کی تیاری کو فروغ دینے کی اسکیم۔

اس کے علاوہ ، ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو بڑھانے کے لیے حکومت ہند کی طرف سے درج ذیل اقدامات بھی کئے گئے ہیں: -

  1. الیکٹرک گاڑیوں اور الیکٹرک گاڑیوں کے چارجرز/چارجنگ اسٹیشنوں پر جی ایس ٹی کو کم کر کے 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔
  2. سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت (ایم  او آر ٹی ایچ) نے اعلان کیا کہ بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں کو سبز لائسنس پلیٹیں دی جائیں گی اور انہیں پرمٹ کی شرائط سے مستثنیٰ رکھا جائے گا۔
  3. ایم او آر ٹی ایچ نے ریاستوں کو ای وی پر روڈ ٹیکس معاف کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے نتیجے میں ای وی کی ابتدائی قیمت کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

2015 سے، مرکزی حکومت بھارت میں الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں کو تیزی سے اپنانے اور تیار کرنے کی اسکیم کے فیز-1 اور فیز-II کے تحت الیکٹرک گاڑیوں کے خریداروں کو سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔ الیکٹرک موبلٹی پروموشن اسکیم (ای ایم پی ایس) 2024 کے تحت، ای- 2ڈبلیو ایس  اور ای-3ڈبلیو ایس کے خریداروں کو الیکٹرک گاڑیوں کی ابتدائی خریداری کی قیمت میں کمی کئے جانے کی صورت میں مراعات/سبسڈی فراہم کی جاتی ہے۔

************

U.No: 9000

ش ح۔وا۔ق ر


(Release ID: 2039219) Visitor Counter : 49