اسٹیل کی وزارت
وی آئی ایس ایل وسویسوریا آئرن اینڈ اسٹیل پلانٹ کی بحالی
प्रविष्टि तिथि:
30 JUL 2024 3:54PM by PIB Delhi
حکومت نے اکتوبر 2016 میں وسویسوریا آئرن اینڈ اسٹیل پلانٹ (وی آئی ایس پی) کی اسٹریٹجک عدم سرمایہ کاری کے لیے 'اصولی' منظوری دی تھی۔ اس کے بعد، شارٹ لسٹ کیے گئے بولی دہندگان کی جانب سے اسٹریٹجک عدم سرمایہ کاری کے لین دین میں مزید حصہ لینے کی نااہلی کی وجہ سے، مجاز اتھارٹی نے عدم سرمایہ کاری کے لئے اظہار دلچسپی (ای او آئی) کی منسوخی کی منظوری دے دی تھی اور 14 اکتوبر 2022 کو سرمایہ کاری اور عوامی اثاثہ جات کے انتظام کے محکمے (ڈی آئی پی اے ایم) کی اطلاع کے مطابق وسویسوریا آئرن اینڈ اسٹیل پلانٹ ، بھدراوتی کی بندش کے لیے کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کی ہے، جس کی اطلاع 31 اکتوبر 2022 کو ایس اے آئی ایل (سیل) کو دی گئی تھی۔
اس وقت 245 باقاعدہ ملازمین وی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ ہیں۔ مختلف فنشنگ سہولیات جیسے ملز اور فورج شاپ کام کر رہی ہیں، اور ضرورت کے مطابق ایس اے آئی ایل کے سسٹر پلانٹس/یونٹس کے ذریعے فراہم کردہ نیم تیار شدہ اسٹیل کے ساتھ، وی آئی ایس پی نے سال 24-2023 میں 13000 ٹن قابل فروخت اسٹیل تیار کیا ہے۔
یہ اطلاع اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سرینواسا ورما نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
************
ش ح۔ ا ک ۔ م ص
(U: 8993 )
(रिलीज़ आईडी: 2039078)
आगंतुक पटल : 66