کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم- پرانمپہل کا مقصد کھادوں کے پائیدار اور متوازن استعمال کو فروغ دینا، متبادل کھادوں کو اپنانا، نامیاتی اور قدرتی کاشتکاری  کو فروغ دے کردھرتی ماں کی صحت کو بچانے کے لیے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کوششوں کی تکمیل کرنا ہے

Posted On: 30 JUL 2024 2:24PM by PIB Delhi

 کیمیکلز اور کھادوں کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی (سی سی ای اے) نے 28 جون، 2023 کو ’’دھرتی ماں  کی بحالی ، بیداری ، پرورش اور قوت کے لیے وزیر اعظم کا پروگرام  (پی ایم- پرانم)‘‘ کو منظوری دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کی جانب سے   کھادوں کے پائیدار اور متوازن استعمال کو فروغ دے کر، متبادل کھادوں کو اپنا کر، نامیاتی اور قدرتی کھیتی کو فروغ دے کر دھرتی ماں  کی صحت کو بچانے کے لیے  شروع کی گئی کوششوں کی تکمیل کرنا ہے۔

 تمام ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے پی ایم- پرانم کے تحت آتے ہیں۔ مذکورہ اسکیم کے تحت، پچھلے 3 سال کی اوسط کھپت کے مقابلے میں کیمیائی کھادوں (یوریا، ڈی اے پی، این پی کے، ایم او پی) کی کھپت میں کمی کے ذریعہ ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقہ کو کسی خاص مالی سال میں ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ کھاد کی 50 فیصد سبسڈی کی بچت ہوگی۔  ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے اس مالی مدد کوریاست کے لوگوں بشمول کسانوں کے فائدے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

*******

ش ح۔ م ع    ۔ را

U-8979


(Release ID: 2039030) Visitor Counter : 39