وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے کیرالہ کے وائیناڈ کے کچھ حصوں میں مِٹّی کے تودے گرنے سے ہونے والے جانی نقصان پرتعزیت کااظہار کیا


انہوں نے مرکزی حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد کا یقین دلانے کے لیے کیرالہ کے وزیر اعلیٰ سے بھی بات کی

انہوں نے پی ایم این آر ایف سے نقدامداد کا بھی اعلان کیا

Posted On: 30 JUL 2024 10:28AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کیرالہ کے وائیناڈ کے کچھ حصوں میں مٹی کے تودے گرنے سے ہوئے جانوں کے اتلاف پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کیرالہ کے وزیر اعلیٰ جناب پنارائی وجیئن سے بھی بات کی ہے اور وہاں کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ،مرکزی حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔

وزیر اعظم نے پی ایم این آ ر ایف سے مرنے والوں کے لواحقین کے لئےدو-دو لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 50 -50ہزارروپے کی نقدامداد کا بھی اعلان کیا۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛

‘‘وائیناڈ کے کچھ حصوں میں مٹی کے تودے گرنے سے بہت دکھ ہوا۔ میری ہمدردیاں ان تمام لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئےدعاگو ہوں۔ اس وقت تمام متاثرہ افراد کی مدد کے لیےبچاؤ کارروائی جاری ہے۔ کیرالہ کے وزیر اعلی جناب pinarayivijayan @سے بات کی اور وہاں کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر مرکز کی طرف سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔

വയനാടി്റെ ചില ഭാഗങ്ങളി ഉണ്ടായ ഉരുപൊട്ടലി ദുഃഖമുണ്ട്. പ്രിയപ്പെട്ടവരെ നഷ്ടപ്പെട്ട എല്ലാവക്കുമൊപ്പമാണ് എ്റെ ചിന്തക. പരിക്കേറ്റവക്കായി പ്രാത്ഥിക്കുന്നു. ദുരിതബാധിതരെ സഹായിക്കുന്നതിനുള്ള രക്ഷാപ്രവത്തനം ഇപ്പോ നടന്നുകൊണ്ടിരിക്കുകയാണ്. കേരള മുഖ്യമന്ത്രി ശ്രീ @pinarayivijayan നോട് സംസാരിക്കുകയും അവിടെ നിലവിലുള്ള സാഹചര്യത്തി്റെ പശ്ചാത്തലത്തി കേന്ദ്രത്തി നിന്ന് സാധ്യമായ എല്ലാ സഹായവും ഉറപ്പുനകുകയും ചെയ്തു.

وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر پوسٹ کیا؛

“وزیر اعظم نے وائیناڈ کے کچھ حصوں میں مٹی کے تودے گرنے کے حادثےمیں مرنے والوں کے لواحقین کے لیے پی ایم این آر ایف سے 2-2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50-50 ہزارروپے کی نقدامداددینے کا اعلان کیا ہے۔’’

******

ش ح۔ ع م ۔ ف ر

U:8964


(Release ID: 2038830) Visitor Counter : 45