اقلیتی امور کی وزارتت

اسکالرشپ کی درخواستوں کی نگرانی اور تصدیق

Posted On: 29 JUL 2024 7:24PM by PIB Delhi

اقلیتی امور کی وزارت چھ (6) مرکزی طور پر مطلع شدہ اقلیتی برادریوں کے معاشی طور سے کمزور طبقے سے آنے والے طلبا کے لیے 3 اسکالرشپ اسکیموں یعنی (i) پری میٹرک، (ii) پوسٹ میٹرک، (iii) میرٹ-کم-مینز کو نافذ کرتی ہے۔ اسکالرشپ کی درخواستوں کی نگرانی کے لیے مختلف مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (ایم آئی ایس) اور تجزیاتی رپورٹس نیشنل اسکالرشپ پورٹل (این ایس پی) پر دستیاب ہیں جبکہ دو سطحی تصدیق کا طریقہ کار بھی لاگو کیا گیا ہے۔ پہلی سطح کی تصدیق متعلقہ انسٹی ٹیوٹ کے نوڈل آفیسر (آئی این او) کے ذریعہ کی جاتی ہے اور دوسرے درجے کی تصدیق ضلع/ ریاستی سطح پر متعلقہ اسکیم نوڈل آفیسر کے ذریعہ کی جاتی ہے۔ آخر میں تصدیق شدہ درخواستوں کو این ایس پی کے ذریعے درخواستوں پر تیار کردہ سرخ جھنڈوں کی بنیاد پر دوبارہ تصدیق بھی کی جا سکتی ہے۔

دھوکہ دہی کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے، OTP پر مبنی رجسٹریشن، درخواست دہندگان کی آدھار پر مبنی بایو میٹرک تصدیق اور تصدیق کرنے والے حکام اور آدھار ادائیگی برج سسٹم کو متعارف کرایا گیا ہے۔ اس طرح کے خطرات کو روکنے اور مستفیدین کا اعتماد برقرار رکھنے کے لیے سسٹم میں پہلے سے ہی ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔

اقلیتی امور کی وزارت کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

29-07-2024

U: 8957



(Release ID: 2038770) Visitor Counter : 44