جل شکتی وزارت
جل جیون مشن کے تحت پینے کا محفوظ پانی
Posted On:
29 JUL 2024 2:49PM by PIB Delhi
نل کے پانی کے کنکشن کے ذریعے، ملک کے ہر دیہی گھرانے کے لیے پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے، مقررہ معیار کی مناسب مقدار میں، نل کے پانی کے کنکشن کے ذریعے، اگست 2019 سے، حکومت ہند ریاستوں کے ساتھ شراکت میں، جل جیون مشن (جے جے ایم) - ہر گھر جل کو نافذ کر رہی ہے۔
جل جیون مشن کے اعلان کے وقت، 3.23 کروڑ (17 فیصد) دیہی گھرانوں میں نل کے پانی کے کنکشن ہونے کی اطلاع تھی۔ اب تک، 25.07.2024 تک ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ دی گئی اطلاع کے مطابق تقریباً 11.78 کروڑ اضافی دیہی گھرانوں کو نل کے پانی کے کنکشن فراہم کیے گئے ہیں۔ اس طرح، 25.07.2024 تک، ملک کے 19.32 کروڑ دیہی گھرانوں میں سے، تقریباً 15.01 کروڑ (77.69 فیصد) گھرانوں میں نلکے سے پانی کی فراہمی کی اطلاع ہے اور بقیہ 4.31 کروڑ گھرانوں کو ریاستوں کی طرف سے جلد احاطہ کیے جانے کا امکان ہے۔ 25.07.2024 تک نل کے پانی کے کنکشن کی ریاست/مرکز زیر انتظام علاقوں کے لحاظ سے تفصیلات یہاں منسلک ہیں۔
********
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 8942
(Release ID: 2038749)