وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ڈی اے سی نے بھارتی فوج اور بھارت کوسٹ گارڈ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے  کیپٹل خریداری کی تجاویز کو منظوری دی


بکتربند جنگی  گاڑیوں اور 22 انٹرسیپٹر بوٹس کے لیے ایڈوانسڈ لینڈ نیوی گیشن سسٹم کی خریداری کے لیے  منظوری دی گئی

Posted On: 29 JUL 2024 3:40PM by PIB Delhi

انتیس جولائی 2024 کو وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں ڈیفنس ایکوزیشن کونسل (ڈی اے سی) کی میٹنگ ہوئی، جس میں کیپٹل خریداری کی مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔  بھارتی فوج کی بکتر  بند جنگی گاڑیوں  (اے ایف ویز) کے لیے ایڈوانسڈ لینڈ نیویگیشن سسٹم (اے ایل این ایس) کی خریداری کے لیے  منظوری  پہلے ہی دی جاچکی ہے ۔ یہ نظام اعلی درجے کی خفیہ کاری کے ساتھ  بے انتہا محفوظ ہے۔

اے ایل این ایس  - ایم  کے  II گلوبل پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس) اور گلوبل نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم (جی ایل او این اے ایس ایس) کے علاوہ بھارتی علاقائی نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم، بھارتی نکشتر (آئی آر این ایس ایس ، این اے وی  آئی سی) کا استعمال کرتے ہوئے نیویگیشن کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے۔ اے ایل این ایس  - ایم  کے  II دفاعی سیریز کے نقشوں کے ساتھ مطابقت پیش کرتا ہے، جس کے نتیجے میں اے ایف ویزکے لیے نیوی گیشنل ایپلی کیشنز میں بہت زیادہ درستگی ہوتی ہے۔ یہ سامان بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ (بی ای ایل)، چنئی سے  بھارت میں دیسی طریقے سے ڈیزائن اور تیار کئے گئے  (آئی ڈی ڈی ایم) سامان کے زمرے  کے تحت خریدا جائے گا۔

بھارتی کوسٹ گارڈ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے، ڈی اے سی نے 22 انٹرسیپٹر کشتیوں کی خریداری کے لیے اے او این کو منظوری دی ہے، جس میں جدید ترین جدید نظام  موجود ہے، جو علاقائی آبی حدود میں فوری مداخلت اور کم پانی کے آپریشن کے قابل ہے۔ ان کشتیوں طبی انخلاء سمیت  ساحلی نگرانی اور گشت، تلاش اور بچاؤ کے کاموں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

************

U.No:8917

ش ح۔و ا۔ق ر


(Release ID: 2038587) Visitor Counter : 41