امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے سبسڈی والے ٹماٹروں کو 60 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت  کے لئے  جھنڈی دکھاکر روانہ کیا


ٹماٹر تین مراکز سے منگوائے گئے، قیمت استحکام فنڈ کاا ستعمال نہیں کیا گیا: جناب جوشی

اگلے چند دنوں میں ٹماٹر کی قیمتوں کو مستحکم کرنے میں مدد کے لیے امور صارفین کے محکمے کے تحت پہل: جناب جوشی

Posted On: 29 JUL 2024 2:44PM by PIB Delhi

صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج یہاں 60 روپے فی کلو کے حساب سے ٹماٹر کی فروخت کا آغاز کیا۔ نیشنل کوآپریٹو کنزیومر فیڈریشن آف انڈیا لمیٹڈ (این سی سی ایف) کی وین سبسڈی والے نرخ پر ٹماٹر فراہم کرے گی۔ ٹماٹر دہلی کے ساتھ نوئیڈا اور گڑگاؤں میں فروخت کیے جائیں گے۔ مرکز نے خوردہ بازار میں ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمت کو مستحکم کرنے کے لیے مارکیٹ میں مداخلت کی پہل کی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WVP0.jpg

 

فلیگ آف تقریب کے دوران میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے جناب جوشی نے کہا کہ بڑے شہروں بالخصوص دہلی میں ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافے کو روکنے کے لیے حکومت ہند کے  امورصارفین کے محکمے نے اس اقدام کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جناب جوشی نے کہا’’آج سے سبسڈی والے ٹماٹر 60 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہوں گے‘‘۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ جناب نریندر مودی حکومت کے تحت، مرکز نے خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو مستحکم کرنے اور صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لیے پرائس اسٹیبلائزیشن فنڈ (پی ایس ایف) قائم کیا ہے۔جب بھی ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کی صورت حال پیدا ہوتی ہے، ہم اشیاء کی خریداری کے لیے پی ایس ایف کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ ضروری اشیاء براہ راست کسانوں سے خریدی جاتی ہیں جو درمیانی لاگت کو کم کرتی ہیں اور صارفین کے لئے دستیابی کو یقینی بناتی ہیں۔جناب جوشی نے کہا کہ اس معاملے میں پی ایس ایف کا استعمال نہیں کیا گیا کیونکہ ٹماٹر براہ راست منڈیوں سے خریدے گئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے ٹماٹر کی قیمت میں کمی ہوگی۔ بازار کو مستحکم کرنا اور صارفین کو رعایتی شرح پر ٹماٹر فراہم کرنا ہے۔

این سی سی ایف نے خوردہ بازار میں ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو مستحکم کرنے کے لیے مارکیٹ میں مداخلت شروع کی ہے۔ این سی سی ایف تھوک منڈیوں سے ٹماٹر خرید رہا ہے اور انہیں مناسب خوردہ قیمتوں پر فروخت کر رہا ہے۔ اس اقدام کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ منافع کا مارجن خوردہ سطح پر مناسب رہے اور بیچولیوں کو پہنچنے والے فائدے کو روک کر اس طرح صارفین کے مفادات کا تحفظ کریں۔

اس مداخلت کے ذریعے این سی سی ایف قیمتوں میں اضافے کو کم کرنے اور مارکیٹ میں قیمتوں کے استحکام کو برقرار رکھنے، صارفین کو فائدہ پہنچانے اور منصفانہ تجارتی طریقوں کو فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ مداخلت صارفین کے مفادات کے تحفظ اور ایک مستحکم مارکیٹ ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لیے این سی سی ایف کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔

ٹماٹر کی فروخت  60 روپے فی کلوگرام کے حساب سے آج(29 جولائی 2024) سے درج ذیل مقامات پر شروع ہوگی ۔ راجیو چوک میٹرو، پٹیل چوک میٹرو، نہرو پلیس، کرشی بھون، سی جی او کمپلیکس، لودھی کالونی، حوض خاص ہیڈ آفس، پارلیمنٹ اسٹریٹ، آئی این اے مارکیٹ، منڈی ہاؤس، کیلاش کالونی، آئی ٹی او، ساؤتھ ایکسٹینشن، موتی نگر، دوارکا، نوئیڈا (سیکٹر 14 اور 76)، روہنی، گروگرام۔ آنے والے دنوں میں صارفین کی سہولت کے لیے ریٹیل مقامات کی تعداد میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

 

***********

ش ح ۔  ش ت - م ش

U. No.8918


(Release ID: 2038533) Visitor Counter : 64