مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

احیاء اور شہری کایاپلٹ کے لیے اٹل مشن (امرت) میں مقامی اداروں کی شمولیت

Posted On: 29 JUL 2024 1:07PM by PIB Delhi

مکانات اور شہری اُمور کے مرکزی وزیر مملکت جناب توکھن ساہو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ احیاء اور شہری کایاپلٹ کے لیے اٹل مشن (امرت) ملک بھر کے مخصوص 500 شہروں اور قصبوں میں 25 جون 2015 کو شروع کیا گیا تھا۔ مردم شماری 2011 کے مطابق ایک لاکھ یا اس سے زیادہ آبادی کے ساتھ سبھی شہری مقامی اداروں (یو ایل بیز)، ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سبھی دیگر راجدھانی شہروں ، وراثتی شہر کی ترقی اور بہتر بنانے کی یوجنا (ایچ آر ڈی اے وائی) کے تحت سبھی وراثتی شہروں ، اہم دریاؤں کے کنارے پر نشان زد پہاڑی ریاستوں ، جزائر کے 10شہروں اور سیاحتی مقامات (ہر ریاست سے ایک سے زیادہ نہ ہوں) کو امرت کے تحت لایا گیا ہے۔ امرت کے اجزاء پانی کی سپلائی ، سیوریج ، سیپٹیج مینجمنٹ ، تیز پانی کی نکاسی ، شہری ٹرانسپورٹ اور گرین مقامات / پارکس کی ترقی ، صلاحیت سازی اور اصلاح کے نفاذ پر مشتمل ہے۔

امرت کے تحت ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو انتخاب کرنے ، تجویز پیش کرنے ، تشخیص کرنے اور پروجیکٹ نافذ کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ شہری مقامی اداروں کی طرف سے سروس سطح کے بہتر منصوبوں (ایس ایل آئی پیز) تیار کیے گئے ہیں جو ریاستی سالانہ ایکشن پلان (ایس اے اے پی) کے لیے بنیادی عمارت کے بلاکس ہیں۔

شہری ترقی اور مکانات کے محکمے کے سکریٹری کی قیادت میں ایک ریاستی سطح کی تکنیکی کمیٹی (ایس ایل ٹی سی) ریاست کے چیف سکریٹری کی قیادت میں ریاست کی اعلیٰ اختیاری قائمہ کمیٹی (ایس ایچ پی ایس سی) کو تکنیکی تعاون فراہم کرتا ہے تاکہ ریاستی سطح پر ایس اے اے پی میں تجویز کردہ پروجیکٹ کو منظوری دی جاسکے۔ مشن گائیڈ لائنس کے دائرے کے تحت تشکیل کردہ مکانات اورشہری اُمور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) میں اعلیٰ کمیٹی ریاست کی طرف سے پیش کردہ ایس اے اے پی کو مزید منظوری دیتی ہے۔ اس کے بعد ان تجاویز پر یو ایل بیز / پیرااسٹاٹل ایجنسیوں کے ذریعے ریاستی سطح پر عمل درآمد کیا جاتا ہے۔

********

ش ح۔ح ا۔ع ن

 (U: 8907)



(Release ID: 2038402) Visitor Counter : 25