مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شہری نقل و حمل کے نظام کو بہتر بنانے کے اقدامات

Posted On: 29 JUL 2024 1:12PM by PIB Delhi

مکانات اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب توکھن ساہو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی کہ ‘شہری منصوبہ بندی’ ریاست کا معاملہ ہے۔ لہذا متعلقہ ریاستی حکومتیں، عوامی نقل و حمل کے مختلف ذرائع کے درمیان انضمام سمیت شہری ٹرانسپورٹ اور نقل وحمل کے بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی، شروعات اور ترقی کے لیے ذمہ دار ہیں۔

مرکزی حکومت نے قومی شہری ٹرانسپورٹ پالیسی (این یو ٹی پی)، 2006، میٹرو ریل پالیسی،2017 اور ٹرانزٹ اورینٹڈ ڈیولپمنٹ پالیسی،2017 وضع کی ہے، جو صاف ستھرے اورآلودگی سے مبرا ایندھن کے استعمال پر زور دیتے ہوئے، سب سے زیادہ پائیدار اور قابل عمل طریقے سے شہری ٹرانسپورٹ نظام کی مربوط منصوبہ بندی اور نفاذ کے لیے ریاستی حکومتوں کے لیے رہنما کے طور پر کام کرتی ہے۔ مرکزی حکومت الیکٹرک یعنی برقی موٹر گاڑیوں کو تیز رفتاری سے  اختیارکرنے اور برقی موٹر گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ (ایف اے ایم ای)- I اور II اسکیم کے تحت الیکٹرک موٹرگاڑیوں کے فروغ کے لیے اور مختلف شہروں میں میٹرو ریل پروجیکٹوں کے نفاذ کے لیے مرکزی مالی امداد فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ،‘‘پی ایم-ای بس سیوا’’ کے نام سے ایک نئی مرکزی اسپانسر شدہ اسکیم اگست، 2023 میں شروع کی گئی ہے جس کا مقصد  20,000 کروڑ روپئے کی مرکزی امداد سے سٹی بس آپریشنز کے لیے بجلی سے چلنےوالی 10,000 الیکٹرک بسوں کو تعینات کرکے شہری ٹرانسپورٹ کوتقویت بہم پہنچانا ہے۔

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے الیکٹرک موٹر گاڑیوں اور صاف ستھرے نیزآلودگی سے مبرا ایندھن کے فروغ کے لیے درج ذیل نوٹیفکیشن جاری کیے ہیں:

(i) بیٹری سے چلنے والی ٹرانسپورٹ گاڑیوں اور ایتھانول اور میتھانول ایندھن پر چلنے والی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو اجازت نامے کی ضروریات سے چھوٹ دی گئی ہے۔

(ii) بیٹری سے چلنے والی موٹرگاڑیوں کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے اجرا یا تجدید اور نئے رجسٹریشن نشان کی تفویض کے مقصد کے لیے فیس کی ادائیگی سے مستثنیٰ کردیا گیا ہے۔

(iii) بیٹری سے چلنے والی موٹر گاڑیوں کے لیے آل انڈیا ٹورسٹ پرمٹ ،رجسٹریشن فیس کی ادائیگی کے بغیر جاری کیا جاتا ہے۔

(iv) موٹرگاڑیوں میں ہائبرڈ الیکٹرک نظام یا الیکٹرک کٹ کوتیاری کےبعد تبدیل کرنے اور معیارات کے مطابق ان کی تعمیل۔

 

******

 

ش ح۔ ع م ۔ ف ر

U:8906


(Release ID: 2038400) Visitor Counter : 37