نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر من سکھ مانڈویہ  كی میرا یووا بھارت پورٹل کی موثریت بڑھانے سے متعلق نوجوانوں کے ساتھ بات چیت


"نوجوانوں کو اپنے ملک کی بہتری میں اپنا كردار ادا كرنے کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے اور 2047 تک 'وکِسِت بھارت' کے خواب كو شرمندہء تعبیرکرنا چاہیے" - ڈاکٹر مانڈویہ

Posted On: 28 JUL 2024 6:14PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیل اور محنت و روزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر من سکھ مانڈویہ نے میرا یووا بھارت پورٹل کی موثریت بڑھانے کی اپنی مسلسل کوششوں میں آج نئی دہلی میں مختلف شعبوں میں سرگرم عمل نوجوانوں بشمول ہندوستانی نوجوان مندوبین كے ساتھ  جنہوں نے روس میں برِكس  یوتھ سمٹ میں حصہ لیا تھا، ایک انٹرایکٹو سیشن کی صدارت کی۔

یہ مصروفیت ڈاکٹر منڈاویہ کی ملک بھر کے نوجوانوں کے گروپوں کے ساتھ ان ملاقاتوں کے سلسلے کا حصہ ہے جس کا مقصد میرا یووا بھارت پلیٹ فارم کو نوجوانوں کے لیے ون اسٹاپ حل بنانا ہے۔

اُس بے پناہ صلاحیت اور توانائی كو تسلیم کرتے ہوئے جس سے قوم كو نوجوانوں نے ہمكنار كیا ہے، ڈی مانڈویہ نے کہا كہ "نوجوانوں کو اپنے ملک کی بہتری کے لیے اپنا كردار ادا كرتے ہوئے 2047 تک 'وکست بھارت' کے خواب كو شرمندہء تعبیر کرنے کی ذمہ داری کو قبول کرنا چاہیے۔"

اپنے خطاب میں مرکزی وزیر نے مائی بھارت پلیٹ فارم کو ایسی سرگرمیوں کے ساتھ جوڑنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی جو نوجوانوں میں گونجتی ہیں اور انہیں فوائد پہنچاتی ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ ان سرگرمیوں کو میرا یووا بھارت پلیٹ فارم پر نمایاں طور پر پیش کیا جانا چاہیے تاکہ ان کا اثر زیادہ سے زیادہ ہو سکے۔

میٹنگ میں اس تصور كے ساتھ نوجوانوں کو میرا یووا بھارت پورٹل پر اپنی تجاویز اور معلومات کا اشتراک کرنے کا موقع فراہم کیا گیا میرا یووا بھارت پورٹل کی موثریت بڑھائی جا سکے۔

مرکزی وزیر نے شرکاء کو بتایا کہ اُن لوگوں کے خیالات اور مشورے میرا یووا بھارت پورٹل کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ شراکتیں نوجوانوں میں اس کی رسائی کو بڑھانے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہیں کہ پلیٹ فارم ان کی ضروریات کو مؤثر طریقے سے پورا کرتا ہے اور قومی ترقی کے اقدامات میں زیادہ سے زیادہ شمولیت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

مرکزی وزیر نے نوجوانوں کی طرف سے پیش کردہ مشوروں اور خیالات کی تعریف کی اور اس بات کو یقینی بنایا کہ پورٹل کو مزید بڑھانے کے لیے اُن کا جائزہ لیا جائے گا اور اُس پر عمل  کیا جائے گا۔میٹنگ میں نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کے دیگر سینئر افسران کے ساتھ امور نوجوانان كے محكمے كے سكریٹری بھی موجود تھے۔

******

U.No:8890

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 2038169) Visitor Counter : 48