عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
حکومت کے 100 دن کے ایجنڈے کے ایک حصے کے طور پر منسلک/ ماتحت دفاتر اور خود مختار اداروں میں ای-آفس نافذ کیا جائے گا
ای-آفس کے نفاذ کے لیے 133 منسلک/ ماتحت/ خود مختار اداروں کی نشاندہی کی گئی
پچپن منسلک/ ماتحت دفاتر اور خود مختار اداروں نے ای-آفس کے نفاذ کے لیے عمل شروع کیا
Posted On:
28 JUL 2024 12:04PM by PIB Delhi
سال 2019-2024 کے برسوں میں، ای-آفس اپناکر سینٹرل سیکرٹریٹ نے 37 لاکھ فائلوں کے ساتھ نمایاں رفتار حاصل کی، یعنی 94 فیصد سے زیادہ فائلوں اور رسیدوں کو الیکٹرانک طور پر ای فائلوں اور ای رسیدوں کے طور پر ہینڈل کیا جا رہا ہے۔ حکومت نے اس پہل کو مزید گہرا کرنے کے لیے ای-آفس کے تجزیات تیار کیے ہیں۔ سینٹرل سیکرٹریٹ میں ای-آفس پلیٹ فارم کے کامیاب نفاذ کے پس منظر میں، حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ڈی اے آر پی جی کے حکومت کے 100 دن کے ایجنڈے کے ایک حصے کے طور پر حکومت ہند کے تمام منسلک، ماتحت دفاتر اور خود مختار اداروں میں ای-آفس کو نافذ کیا جائے گا۔ بین وزارتی مشاورت کے بعد عمل درآمد کے لیے 133 منسلک، ماتحت دفاتر اور خود مختار اداروں کی نشاندہی کی گئی۔ ڈی اے آر پی جی نے 24 جون 2024 کو منسلک، ماتحت دفاتر اور خود مختار اداروں میں ای-آفس کو اپنانے کے لیے رہنما خطوط جاری کیے تھے۔ آن بورڈنگ روڈ میپ اور تکنیکی طریقوں کو بین وزارتی میٹنگوں میں طے کیا گیا تھا۔
ڈی اے آر پی جی کے سکریٹری جناب وی سری نواس کی زیر صدارت 26 جولائی 2024 کو دوسری بین وزارتی مشاورت/ جائزہ میٹنگ ہوئی اور اس میں این آئی سی، تمام وزارتوں/ محکموں کے افسران اور منسلک، ماتحت دفاتر اور خود مختار اداروں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ وی سی کے ذریعے 290 سے زائد افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔ 55 منسلک/ ماتحت دفاتر اور خود مختار اداروں نے ای-آفس کے نفاذ کے لیے عمل شروع کر دیا ہے۔ اس بات پر اتفاق رائے پایا گیا کہ تمام منسلک / ماتحت دفاتر اور خود مختار ادارے 31 جولائی 2024 تک این آئی سی ای آفس پی ایم یو میں اسسمنٹ ٹیمپلیٹس جمع کرائیں گے۔ تمام منسلک/ ماتحت/ خود مختار دفاتر میں انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کے 100 دن کے ایجنڈے کی مقررہ تکمیل کے مطابق ای-آفس کے نفاذ کا عمل جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U- 8864
(Release ID: 2038109)
Visitor Counter : 55