وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزارت دفاع كی جانب سے 'ایک پیڑ ماں کے نام' مہم کے حصے کے طور پر 2024 کے یوم آزادی پر 15 لاکھ درخت لگانے کا آغاز

Posted On: 28 JUL 2024 9:31AM by PIB Delhi

وزارت دفاع 15 اگست 2024 کو 78 ویں یوم آزادی کی تقریب کے موقع پر ملک بھر میں 15 لاکھ درخت لگانے کی مہم شروع کرے گی۔ شجرکاری كی یہ  مہم 'ایک پیڑ ماں کے ناممہم کا حصہ ہے اور  اِسے تینوں افواج اور متعلقہ اداروں جیسے ڈی آر ڈی او، ڈیفنس پی ایس یو، سی جی ڈی اے، این سی سی، سینک اسکول، آرڈیننس فیکٹریوں ذریعے چلایا جائے گا۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 5 جون 2024 کو عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر 'ایک پیڑ ماں کے نام' مہم کا آغاز کیا تھا اور ہندوستان اور پوری دنیا میں ہر ایک سے اپیل کی تھی کہ وہ  ماوں كوخراج تحسین پیش کرنے كے لیے  ایک پیڑ لگائیں۔

وزیرِ دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے بھی مہم میں حصہ لیا ہے اور اپنی ماں کی یاد میں درخت لگایا۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ فطرت کے تحفظ کی مہم میں شامل ہوں اور ماحولیات کے تحفظ کی تحریک کو مزید موثر اور متحرک بنانے میں فعال کردار ادا کریں۔

******

U.No:8859

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 2038031) Visitor Counter : 103