صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

وزارت صحت اور خاندانی بہبود کامتعدی بیماریوں کی نئی قسموں پر تحقیقی اپ ڈیٹ


مرکزی وزارت صحت نے انسانی، مویشیوں اور جنگلی حیات کے شعبوں کو جوڑنے والی ایک قومی جوائنٹ آؤٹ بریک ریسپانس ٹیم کو متعارف کیا

بھارت نے بیماریوں کے کنٹرول کے لیے بی ایس ایل - 3لیب نیٹ ورک قائم کیا

ایک وبائی امراض کا تربیتی پروگرام شروع کیا گیا

کیرالہ میں نپاہ پھیلنے سے روکنے  کے لئے مشترکہ کوششوں کے ذریعے کنٹرول میں لایا گیا

Posted On: 26 JUL 2024 6:03PM by PIB Delhi

وزیر اعظم کی سائنس، ٹیکنالوجی، اور اختراعی مشاورتی کونسل (پی ایم – ایس ٹی آئی اے سی) ​​نے تمام ایجنسیوں میں وبائی امراض کی تیاری کے لیے جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور خلا کو دور رکھنے کے لیے ’’قومی ایک صحت مشن  (این او ایچ ایم )‘‘ کے ذریعے وبائی امراض کی تیاری میں متحد کوششوں کی ضرورت کو تسلیم کیا۔ اور متعدد شعبوں کے درمیان ہم آہنگی کو بڑھانے پر زور دیا ۔ تیرہ وزارتیں/محکمے این او ایچ ایم کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے اپنی سرگرمیوں کو مربوط اور ہم آہنگ کرتے ہیں، جس کی نگرانی حکومت ہند کے پرنسپل سائنٹیفک ایڈوائزر کے دفتر کے ساتھ ساتھ اہم اسٹیک ہولڈرز کے ذریعے کی جاتی ہے۔

این او ایچ ایم کے اہم ستون ہیں:

  1. ٹیکنالوجی نے تمام شعبوں میں مربوط نگرانی کو فعال کیا۔
  2. بایو سیفٹی لیول 3 (بی ایس ایل - 3) لیبارٹریوں کا قومی نیٹ ورک (زیادہ خطرہ یا نامعلوم پیتھوجینز کی جانچ کے لیے)۔
  3. انسانی-جانور-جنگلی حیات-مویشیوں کی صحت کے لیے ویکسین، تشخیص، اور علاج سمیت طبی انسداد کے لیے باہمی تعاون اور مربوط  تحقیق و ترقی۔
  4. تمام شعبوں میں ڈیٹا انضمام۔
  5. ون ہیلتھ سے متعلق تمام شعبوں میں تربیت اور صلاحیت کی تعمیر۔

مندرجہ ذیل کام کیا جارہا ہے:

  1. بی ایس ایل 3 لیبارٹریوں کا ایک قومی نیٹ ورک مختلف شعبوں کی آپریشنل لیبز کے ساتھ قائم کیا گیا ہے۔
  2. صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے انسانی، مویشیوں اور جنگلی حیات کے شعبوں کو جوڑنے والی ایک قومی جوائنٹ آؤٹ بریک ریسپانس ٹیم کو  متعارف کیا ہے۔
  3. ایک وبائی امراض کا تربیتی پروگرام شروع کیا گیا ہے۔
  4. کیرالہ میں نپاہ پھیلنے پر ایک کثیر شعبہ جاتی ردعمل فراہم کیا گیا جہاں نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (این سی ڈی سی) نے نگرانی کی مدد فراہم کی، آئی سی ایم آر نے لیبارٹری تشخیص کے لیے موبائل  بی ایس ایل 3 فراہم کیا، اور محکمہ مویشی پروری اور ڈیرینگ (ڈی اے ایچ ڈی) نے خنزیروں کی نگرانی کی۔ اور ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت (ایم او ای ایف سی سی) نے چمگادڑوں کی نگرانی کی۔
  5. انٹیگریٹڈ ڈیزیز سرویلنس پروگرام (آئی ڈی ایس پی)، جو 2004 سے فعال ہے، تمام 36 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 33 سے زیادہ متعدی بیماریوں کی نگرانی کرتا ہے اور ان کا حل نکالتا ہے۔  آئی ڈی ایس پی بیماری کی نگرانی اور میڈیا اسکیننگ کے لیے ڈسٹرکٹ پبلک ہیلتھ لیبارٹریز (ڈی پی ایچ ایلز) اور اسٹیٹ ریفرل لیبارٹریز (ایس آر ایلز) کو بروقت بیماری پھیلنے کا پتہ لگانے اور ردعمل کو بڑھانے کے لیے ملازم کرتا ہے۔ حکومت نے نیشنل ون ہیلتھ مشن کے تحت ایک نئے پروگرام کے لیے 386.86 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے، جس کا مقصد بہتر نگرانی، تحقیق و ترقی، ڈیٹا انٹیگریشن، اور عالمی تعاون کے ذریعے مربوط بیماریوں کے کنٹرول اور وبائی امراض کی تیاری کو تقویت دینا ہے۔

ملک کو صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال کے خلاف تیار کرنے کے طویل مدتی ہدف کے ساتھ، پردھان منتری - آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن (پی ایم – اے بی ایچ آئی ایم) کو پرائمری، سیکنڈری اور تھرٹیری ہیلتھ کیئر سہولیات اور انسٹی ٹیوٹ کی شناخت اور کسی بھی نئی اور ابھرتی ہوئی بیماریوں کے انتظام کی شناخت کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ اس اقدام کے تحت کچھ اہم سرگرمیاں مستقبل میں ہونے والی وبائی امراض کے خلاف تیاری کی طرف گامزن ہیں، جن میں کریٹیکل کیئر ہسپتال بلاکس کا قیام، نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (این سی ڈیز) کو مضبوط بنانا، علاقائی این سی ڈی سیز کا قیام، بائیو کے نیٹ ورک کا قیام شامل ہے۔ سیفٹی لیول-3 (بی ایس ایل - 3) لیبارٹریز، داخلے کے مقامات پر صحت عامہ کے یونٹس کو مضبوط بنانا، ہیلتھ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کا قیام، بائیو سیکیورٹی کی تیاری، ایک صحت کے لیے وبائی امراض کی تحقیق کو مضبوط بنانا وغیرہ شامل ہے۔

اسکیم کے تحت، اسکیم کی مدت (22 - 2021 سے 26 - 2025) کے لیے کل مالی خرچ 64180 کروڑ روپے ہے۔

اسکیم کے تحت، اسکیم کی مدت (22 - 2021 سے 26 - 2025)  کے لیے کل مالی اخراجات64180 کروڑ روپے ہے۔

ہندوستانی  ایس اے آر ایس – سی او وی - 2جینوم سیکوینسنگ (آئی این ایس اے سی او جی) نیٹ ورک نئے  ایس اے آر ایس – سی او وی - 2کی بروقت پتہ لگانے کے لیے مکمل جینومک سیکوینسنگ کرتا ہے۔

پی ایم ۔ اے بی ایچ آئی ایم اسکیم اور ’قومی ایک صحت مشن کے لیے مربوط بیماریوں پر قابو پانے اور وبائی امراض کی تیاری کے لیے تحقیق اور ترقی کو مضبوط بنانے کے پروگرام‘ کے تحت، اسٹیک ہولڈرز کی تربیت اور ورکشاپس سمیت کمیونٹی کی شمولیت، رسک کمیونیکیشن اور صلاحیت سازی کا انتظام ہے۔ .

یہ معلومات صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت میں وزیر مملکت جناب پرتاپراؤ جادھو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

۔۔۔

ش ح۔ ش ت۔  ت ح                                            

U - 8838



(Release ID: 2037796) Visitor Counter : 7


Read this release in: English , Hindi