الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
الیکٹرانک اجزاء اور سیمی کنڈکٹرز کی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کی اسکیم کے تحت 8,803.14 کروڑ روپےکی اضافی سرمایہ کاری سے 18,083.55 کروڑ روپے کی پیداوار
بڑے پیمانے پر الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے لیے پی ایل آءی اسکیم میں 8,390 کروڑ روپے کی اضافی سرمایہ کاری سے 5,14,960 کروڑ روپے کی پیداوار
Posted On:
26 JUL 2024 5:33PM by PIB Delhi
اجزاء ماحولیاتی نظام کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنے والے پروگرام درج ذیل ہیں:
الیکٹرانک اجزاء اور سیمی کنڈکٹرز کی تیاری کے فروغ کی اسکیم (ایس پی ای سی ایس) کو 01.04.2020 کو نوٹیفاءی کیا گیا تھا اور اسے 31.03.2024 تک درخواستیں وصول کرنے کے لیے کھلا ركھا گیاتھا۔ یہ اسکیم الیکٹرانک اجزاء، ای ویسٹ ری سائیکلنگ، مکینکس، مائیکرو/نینو الیکٹرانک اجزاء، سولر فوٹوولٹک (ایس پی وی) پولی سیلیکون، ایس پی وی ویفرز اور سولر سیلز، خصوصی ذیلی اسمبلیوں اور کیپٹل گڈز کے لیے سرمائے کے اخراجات پر 25 فیصد کی مالی ترغیب مذکورہ سامان کی تیاری کے لیے فراہم کرتی ہے۔
30.06.2024 تک ایس پی ای سی ایس اسکیم کے تحت 8,803.14 کروڑ روپے کی اضافی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔ نتیجے میں 30 جون 2024 تک 18,083.55 کروڑ کی پیداوار ہوئی ۔
بڑے پیمانے پر الیکٹرانکس کی خاطر پیداوار سے منسلک ترغیب (پی ایل آئی) اسکیم:
گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے اور موبائل فونز کی ویلیو چین میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے جس میں الیکٹرانک اجزاء اور سیمی کنڈکٹر پیکیجنگ شامل ہیں بڑے پیمانے پر الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے لیے پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو اسکیم (PLI) کو 01.04.2020 کو نوٹیفائی کیا گیا تھا۔ یہ اسکیم ہندوستان میں تیار کردہ اور نشانہ بند زمروں یعنی موبائل فونز اور مخصوص الیکٹرانک اجزاءکے تحت آنے والے سامان کی بڑھتی ہوئی فروخت (بنیادی سال سے زیادہ) پر اہل کمپنیوں کو، 5 سال کی مدت کے لیے 3 فیصد سے 6 فیصد کی ترغیب دیتی ہے۔ 30 جون، 2024 تک پی ایل آئی اسکیم کے تحت 8,390 کروڑ روپے کی اضافی سرمایہ کاری کی گئی تھی اس سے 30 جون 2024 تک 5,14,960 کروڑ روپےکی پیداوار ہوئی ہے۔ ٹیرف کے ڈھانچے کو معقول بنانا ایک جاری عمل ہے۔
یہ معلومات الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت جناب جتن پرساد نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم كیں۔
*****
U.No:8816
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 2037748)
Visitor Counter : 46