وزارت دفاع

نیول اسکولوں کے لئے انٹیگریٹڈ انٹر پرائز ریسورس پلاننگ (ای آر پی) اور ویب سائٹ کا آغاز

Posted On: 26 JUL 2024 5:15PM by PIB Delhi

نیول چلڈرن اسکول دہلی کی جانب سے پچیس جولائی کو ایک آن لائن تقریب میں کموڈور جی رام بابو، کموڈور، (نیول ایجوکیشن) اور وائس چیئرپرسن نیوی ایجوکیشن سوسائٹی (این ای ایس ) نے نیول اسکولوں کے لئے مربوط ای آر پی اقدامات اور ویب سائٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر کمانڈر ایجوکیشن آفیسرز، بحریہ کے اسکولوں کی اعلیٰ قیادت اور میسرز جینرسوفٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ کے نمائندے  موجود تھے۔

بہتر معیار والے ای آر پی ایپلی کیشن اور ویب سائٹ کا مقصد عمل کو معیار بند کرنا اور ڈیٹا منجمنٹ کو مرکزیت دینا ہے اور اس کو دہلی اور وشاکھاپٹنم کے نیوی چلڈرن اسکولوں میں پائلٹ پروجیکٹ کے طو رپر لاگو کیا جارہا ہے۔

مربوط ای آر پی سسٹم ایک جامع ڈیٹا بیس کے ساتھ اس بات کو آسان بنائے گا کہ طلبا نیول اسکولوں کے درمیان مائیگریشن کرسکیں اور والدین اسی موبائل ایپلی کیشن کا استعمال جاری رکھ سکیں گے۔

*****

U.No:8815

ش ح۔رف۔ س ا



(Release ID: 2037745) Visitor Counter : 9


Read this release in: Tamil , English , Hindi