صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

حکومت ہند نے کووڈ – 19  عالمی وباء  کے دوران ‘مکمل حکومت ’ کے نقطہ نظر کے ذریعے متعدد اقدامات  کئے ہیں تاکہ  عالمی وباء کے دوران بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لئے موثر بندوبست اور صحت کی دیکھ بھال کے حسب ضرورت بنیادی ڈھانچے کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے


پردھان منتری - آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن (پی ایم – اے بی ایچ آئی ایم )  25 اکتوبر ، 2021 کو شروع کیا گیا  تھا تاکہ شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں صحت کے بنیادی ڈھانچے، نگرانی اور صحت کی تحقیق میں اہم خلاء  کو پُر کیا جا سکے

Posted On: 26 JUL 2024 2:48PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت میں وزیر  مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک  سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت ہند نے  کووڈ – 19 عالمی  وباء  کے دوران  ‘ مکمل حکومت ’ کے نقطہ نظر کے ذریعے متعدد اقدامات  کئے ہیں تاکہ عالمی وباء کے دوران بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لئے موثر  بندوبست اور صحت کی دیکھ بھال کے  حسب ضرورت بنیادی ڈھانچے کی دستیابی کو یقینی بنایا جاسکے۔  کووڈ – 19  جیسی عالمی وباء سے نمٹنے اور اس طرح کی عالمی وباء  کے دوران  ، ملک بھر میں صحت عامہ کی سہولیات میں خاطر خواہ وسائل کو یقینی بنانے کے لیے ، وزارت کی طرف سے شروع  کی گئی اور نافذ کی گئی کلیدی اسکیموں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

صحت عامہ کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور مستقبل  میں کسی بھی عالمی وباء   کے پھیلنے سے نمٹنے کے لیے مؤثر طریقے سے بندوبست کرنے اور اس کا سامنا کرنے کے لیے، 64180 کروڑ روپے  کی لاگت والے  پردھان منتری - آیوشمان بھارت ہیلتھ انفرا اسٹرکچر مشن  ( پی ایم – اے بی ایچ آئی ایم )  25 اکتوبر  ، 2021 ء کو شروع کیا گیا تھا  ، جو کہ شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں صحت کے بنیادی ڈھانچے، نگرانی اور صحت کی تحقیق میں اہم خلاء کو پُر کرنے کے لیے 22-2021 ء سے 26-2025 ء تک کی پانچ سال کی مدت کے لیے  نافذ کیا گیا ہے ۔ یہ اسکیم مرکزی طور پر اسپانسر شدہ ہے  ، جس میں مرکزی سیکٹر کے کچھ اجزاء ہیں۔

اس اسکیم کے تحت اقدامات صحت کے نظام اور اداروں کی تمام سطحوں پر دیکھ بھال کے تسلسل میں صلاحیتوں کو فروغ دینے پر  یعنی بنیادی، ثانوی اورثلاثی ،  موجودہ اور مستقبل کے وبائی امراض/ آفات کا مؤثر طریقے سے  سامناکرنے  کے لیے صحت کے نظام کی تیاری  پر مرکوز ہیں۔

سی ایس ایس اجزاء کے تحت، دیہی اور شہری علاقوں میں آیوشمان آروگیہ مندر (اے اے ایم) کی تعمیر، تمام اضلاع میں بلاک پبلک ہیلتھ یونٹ  ، انٹیگریٹڈ ڈسٹرکٹ پبلک ہیلتھ لیبز اور کریٹیکل کیئر اسپتال بلاکس کے قیام/مضبوطی کے لیے، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مدد فراہم کی جاتی ہے۔ سینٹرل سیکٹر کے اجزاء بڑے پیمانے پر ، ان اقدامات کے لیے مدد فراہم کرتے ہیں ، جن میں نگرانی اور صحت کے ہنگامی ردعمل، تحقیق، عالمی وباء  سے نمٹنے کی تیاری ،  جانوروں اور انسانوں میں متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے، اس کا پتہ لگانے اور اس کا سامنا کرنے کے لیے ایک صحت کے نقطہ نظر کی صلاحیتوں کو  فروغ دینے پر توجہ دی جاتی ہے۔

15000 کروڑ روپے کے انڈیا کووڈ-19 ایمرجنسی رسپانس اینڈ ہیلتھ سسٹم کی تیاری کے پیکیج (ای سی آر پی – I )  کو 22 اپریل ، 2020 ء کو کابینہ نے کووڈ – 19  سے لاحق خطرے کو روکنے، اس کا پتہ لگانے اور اس کا  سامنا کرنے کے لیے منظوری دی تھی۔ اس کے علاوہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 8473.73 کروڑ  ، روپے کی رقم جاری کی گئی  ہے ۔

ای سی آر پی ایک مرکزی سیکٹر  کی اسکیم ہے  ، جو 2020ء میں بنیادی، ثانوی اورثلاثی صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کو مدد فراہم کرنے کے لیے شروع کی گئی تھی۔ اس اسکیم کا مقصد ایک لچکدار صحت کے نظام کی تعمیر کرنا ہے تاکہ بھارت میں کووڈ – 19 عالمی  وباء  اور اس طرح کی مستقبل میں پھیلنے والے کسی بھی وبا ء سے نمٹنے کے بندوبست کے لیے تیاری اور روک تھام کے کاموں میں مدد مل سکے۔

اس کے علاوہ ، دوسری لہر اور ابھرتی ہوئی کووڈ- 19  عالمی وباء  کے بارے میں  ، ان کے موجودہ ردعمل کو بڑھانے کے لیے مرکزی اسپتالوں کی ایجنسیوں اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے، ای سی آر پی ، فیز-II کو کابینہ نے 08 جولائی ، 2021 ءکو 23123 کروڑ روپے کے تخمینہ جاتی  لاگت کے ساتھ منظور کیا تھا۔ ای سی آر پی - II میں مرکزی سیکٹر (سی ایس ) اور مرکزی طور پر اسپانسر شدہ اسکیموں (سی ایس ایس ) کے اجزاء ہیں۔ سی ایس ایس  جزو کے تحت  12740.22 کروڑ روپے کی رقم ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو جاری کی گئی  ہے ۔

اس اسکیم کا مقصد  ، صحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، بشمول بچوں کی دیکھ بھال اور قابل پیمائش نتائج  پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے،  کووڈ – 19  کی جلد روک تھام، پتہ لگانے اور  بندوبست کے لیے فوری ردعمل کے لیے صحت کے نظام کی تیاری کو تیز کرنا ہے۔

******

( ش ح۔  ا گ ۔ ع ا )

U.No. 8801



(Release ID: 2037615) Visitor Counter : 32


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil