اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسٹیل کے شعبے میں حکومت کے اقدامات اور پالیسیاں

Posted On: 26 JUL 2024 2:57PM by PIB Delhi

حکومت نے ملک کے اندر 'خاص طور پر اسٹیل' کی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری کو راغب کرکے درآمد کو کم کرنے کے لیے خصوصی اسٹیل کے لیے پیدا وار  سے منسلک مراعات  (پی ایل آئی) اسکیم شروع کی ہے۔ خصوصی سٹیل کے لیے پی ایل آئی سکیم کے تحت متوقع اضافی سرمایہ کاری 29,500 کروڑ روپے ہے جبکہ خاص اسٹیل کی پیدا وار  کی  صلاحیت میں تقریباً 25 ملین ٹن (ایم ٹی) کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اسٹیل ایک ڈی ریگولیٹڈ سیکٹر ہے۔ حکومت اسٹیل کےسیکٹر کی ترقی کے لیے سازگار پالیسی ماحول بنا کر ایک سہولت کار کے طور پر کام کرتی ہے۔ ملک میں اسٹیل کی پیداوار اور کھپت کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات درج ذیل ہیں:-

  1. سرکاری خریداری کے لیے بھارت میں تیار اسٹیل کو فروغ دینے کی خاطر گھریلو طور پر تیار کردہ آئرن اینڈ اسٹیل مصنوعات (ڈی ایم آئی   & ایس پی) کو فروغ دینے کی پالیسی کا نفاذ۔
  2. حکومت نے ملک کے اندر 'اسپیشلٹی اسٹیل' کی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری کو راغب کرکے درآمد کو کم کرنے کے لیے اسپیشلٹی اسٹیل کے لیے پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی) اسکیم شروع کی ہے۔ خصوصی سٹیل کے لیے پی ایل آئی سکیم کے تحت متوقع اضافی سرمایہ کاری 29,500 کروڑ روپے ہے۔ جبکہ  خاص اسٹیل کے لیے تقریباً 25 ملین ٹن (ایم ٹی) کا اضافہ  دیکھا گیا ہے۔
  3. میک ان انڈیا پہل اور پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان ممکنہ صارفین، بشمول ریلوے، دفاع، پیٹرولیم اور قدرتی گیس، ہاؤسنگ، سول ایوی ایشن، روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز، زراعت اور دیہی ترقی کے شعبوں سے اسٹیل کے استعمال کو بڑھانے پر زور دیا گیا ہے۔  اس سے ملک میں اسٹیل کے استعمال اور مجموعی مانگ  میں اضافہ ہوگا ۔
  4. مزید سازگار شرائط پر اسٹیل بنانے کے لیے خام مال کی دستیابی میں سہولت فراہم کرنے کی خاطر دیگر ممالک کے علاوہ ، وزارتوں اور ریاستوں کے ساتھ تال میل قائم کرنا۔
  5. مقامی طور پر تیار کردہ اسکریپ کی دستیابی کو بڑھانے کے لیے اسٹیل اسکریپ ری سائیکلنگ پالیسی کا نوٹیفکیشن ۔
  6. غیر معیاری اسٹیل کی مینوفیکچرنگ اور درآمد کو روکنے اور بڑے پیمانے پر عوام کو معیاری اسٹیل کی مصنوعات فراہم کرنے کے لیے اسٹیل کوالٹی کنٹرول  آرڈرکے 145 کے  نوٹی فکیشن جاری کئے گئے ہیں۔

یہ جانکاری اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب ایچ ڈی کمار سوامی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں ۔

************

U.No:8793

ش ح۔ وا۔ق ر


(Release ID: 2037555) Visitor Counter : 48