بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

تھرمل بجلی پیداکرنےکی صلاحیت میں توسیع

Posted On: 25 JUL 2024 5:09PM by PIB Delhi

بجلی کے وزیر مملکت جناب شری پد نائک نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی ہے کہ سال 32-2031 تک بجلی کی متوقع  مانگ کو پورا کرنے کے لیے، سنٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی (سی ای اے) کے ذریعہ بجلی پیدا کرنے سے متعلق منصوبہ بندی کامطالعہ کیا گیا ہے۔ اس مطالعہ کے نتائج کے مطابق، یہ تصور کیا گیا ہے کہ 2032 میں ملک کی بنیادی لوڈ کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے، کوئلے اور لگنائٹ پرمبنی نصب شدہ صلاحیت 283 گیگا واٹ ہوگی۔ جبکہ اس کے مقابلےموجودہ نصب صلاحیت 217.5 گیگاواٹ ہے۔ اس پر غور کرتے ہوئے حکومت ہند نے 32-2031 تک اضافی کم از کم 80 گیگاواٹ کوئلے پر مبنی صلاحیت قائم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

 کوئلے پر مبنی نئی حرارتی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے قیام کے لیے تخمینی سرمایہ لاگت، جیسا کہ نیشنل الیکٹرسٹی پلان میں غور کیا گیا ہے، 8.34 کروڑ/ میگاواٹ (22-2021 کی قیمت کی سطح پر) آتی ہے۔ لہٰذا 32-2031 تک حرارتی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے اضافے پر کم از کم  6,67,200 کروڑ روپے کے اخراجات کی توقع ہے۔

(i) کوئلے پر مبنی حرارتی بجلی گھروں پر انحصار کو کم کرنے کے لیے، حکومت ہند نے غیرقدرتی ایندھن کی بنیاد پر نصب بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ہندوستان اپنے مطلوبہ قومی طور پر طے شدہ تعاون (آئی این ڈی سیز) میں 2030 تک غیر قدرتی ایندھن پر مبنی توانائی کے وسائل سے تقریباً 50 فیصد مجموعی برقی توانائی کی تنصیب کی صلاحیت حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔فی الحال بھارت نے غیرقدرتی ایندھن پر مبنی وسائل سے 45.5 فیصد نصب شدہ صلاحیت  سےبجلی پیدا کرنے کی صلاحیت پہلے ہی حاصل کرلی ہے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے، ملک میں قابل تجدید توانائی کی پیداوار کو فروغ دینے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے گئے ہیں۔

  • خودکار وسیلے کے تحت 100 فیصد تک براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی ) کی اجازت؛
  • 30 جون 2025 تک شروع کیے جانے والے منصوبوں کے لیے شمسی اورہوار سے تیار کی جانے والی بجلی کی بین ریاستی فروخت کے لیے انٹر اسٹیٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آئی ایس ٹی ایس ) چارجز کی چھوٹ؛
  • سال 30-2029 تک قابل تجدید خریداری کی ذمہ داری (آر پی او) کے لیے رفتار کا اعلان؛
  • بڑے پیمانے پرآر ای منصوبوں کی تنصیب کے لیے قابل تجدید توانائی پیداکرنےوالوں کو زمین اور ٹرانسمیشن کنیکٹیویٹی فراہم کرنے کے لیے الٹرا میگا قابل تجدید توانائی پارکس کا قیام؛
  • پردھان منتری کسان اورجا سرکشا ایوم اُتھان مہاابھیان (پی ایم-کسم)، سولر روف ٹاپ فیز II، 12000 میگاواٹ سی پی ایس یو اسکیم فیز IIجیسی اسکیمیں۔
  • نئی ٹرانسمیشن لائنیں بچھانا اور قابل تجدید بجلی کے اخراج کے لیے گرین انرجی کوریڈورا سکیم کے تحت نئے سب اسٹیشن کی گنجائش پیدا کرنا۔
  • سولر فوٹوولٹک سسٹم/آلات کی تعیناتی کے لیے معیارات  کامشتہرکیا جانا ۔
  • سرمایہ کاری کو راغب کرنے اوراس سلسلے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے پروجیکٹ ڈویلپمنٹ سیل کا قیام؛
  • گرڈ سے منسلک شمسی یعنی سولر پی وی اور ونڈیعنی ہوا سے بجلی تیار کرنے والے پروجیکٹس سے بجلی کی خریداری کے لیے محصول  پر مبنی مسابقتی بولی لگانے کے عمل کے لیے معیاری بولی کے رہنما خطوط؛
  • حکومت نے احکامات جاری کیے ہیں کہ لیٹر آف کریڈٹ (ایل سی) یا پیشگی ادائیگی کے بعد ہی بجلی ترسیل کی جائے گی تاکہ آر ای جنریٹروں کو تقسیم کرنے والے لائسنس دہندگان کے ذریعے بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جا سکے۔
  • گرین انرجی اوپن ایکسس رولز 2022 کے ذریعہ قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے سے متعلق نوٹیفکیشن؛
  • ایکس چنجز کے ذریعے قابل تجدید بجلی کی فروخت کی سہولت کے لیے گرین ٹرم اہیڈ مارکیٹ(جی ٹی اے ایم) کا آغاز؛
  • نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن شروع کیا گیا جس کا مقصد ہندوستان کو گرین ہائیڈروجن اور اس کے مشتقات کی پیداوار، استعمال اور برآمد ات کا عالمی مرکز بنانا ہے۔
  • مالی سال24-2023 سے مالی سال28-2027 تک قابل تجدید توانائی کے نفاذ کی ایجنسیوں کی طرف سے جاری کی جانے والی آر ای  بجلی سے متعلق بولیوں کے لیے مقررہ رفتار کا نوٹیفکیشن،جو ای بولیوں کے 50 جی ڈبلیو آرسالانہ ہدف کے ساتھ ہے۔

(ii) اس کے علاوہ حرارتی بجلی گھروں کے اخراج کی سطح کو کم کرنے کے لیے، حکومت کی طرف سے درج ذیل اقدامات کیے گئے ہیں:

  • ایم او ای ایف اینڈ سی سی نے مورخہ 07.12.2015 کے نوٹیفکیشن کے ذریعہ اور اس کے بعد کی ترامیم کے ذریعہ کوئلے پر مبنی حرارتی بجلی گھروں سے معطل شدہ پارٹکیولیٹ میٹر(ایس پی ایم) ایس او ایکس اور این او ایکس جیسے اسٹیک اخراج کو کم کرنے کے سلسلے میں ضوابط کومشتہر کیاگیا ہے۔ ان معیارات کو پورا کرنے کے لیے، حرارتی بجلی گھر، الیکٹرو اسٹیٹک پریسیپی ٹیٹر(ای ایس پی) ، فلو گیس ڈیسلفرائزیشن (ایف جی ڈی) ،این  او ایکس کمبیوشن موڈی فکیشن وغیرہ جیسی تکنیکوں کا استعمال کر رہے ہیں۔

سب کریٹیکل تھرمل یونٹس پر موثر سپر کریٹیکل / الٹرا سپر کریٹیکل یونٹس کی تنصیب کو فروغ دینا۔

  • بجلی کی وزارت نے کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں میں کو-فائرنگ کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کے لیے بائیو ماس کے استعمال سے متعلق پالیسی جاری کی ہے۔یہ پالیسی تکنیکی لحاظ سےقابل عمل ہونے کا کا جائزہ لینے کے بعد، بنیادی طور پر کوئلے کے ساتھ زرعی باقیات کے بائیو ماس کی 5-7فیصد کو-فائرنگ کو لازمی قرار دیتی ہے۔
  • 2014 سے مختلف ذرائع جیسے کوئلہ، گیس، پانی اور قابل تجدید توانائی سے پیدا ہونے والی بجلی کے فیصد کی تفصیلات ضمیمہ کے طور پر منسلک ہیں۔


ANNEXURE

 

ANNEXURE REFERRED IN REPLY TO PART

 

Percentage of Electricity Generated From Various Sources

Year-Wise Generation from 2014-15 to 2024-25 (Up to May, 2024)

 

Source Name

2014-15

2015-16

2016-17

2017-18

2018-19

2019-20

2020-21

2021-22

2022-23

2023-24

2024-25 (upto May)

 

% of Total Gen

% of Total Gen

% of Total Gen

% of Total Gen

% of Total Gen

% of Total Gen

% of Total Gen

% of Total Gen

% of Total Gen

% of Total Gen

% of Total Gen

 

Conventional

Thermal

Coal

72.08

73.45

73.30

72.76

71.77

69.20

68.82

69.81

70.54

72.50

73.29

 

Lignite

3.20

2.92

2.80

2.66

2.51

2.37

2.21

2.49

2.23

1.95

1.94

 

Diesel

0.13

0.03

0.02

0.02

0.01

0.01

0.01

0.01

0.01

0.02

0.03

 

Naptha

0.09

0.01

0.00

0.00

0.00

0.00

0.01

0.00

0.00

0.00

0.00

 

Natural gas

3.61

4.00

3.95

3.83

3.62

3.49

3.68

2.41

1.47

1.80

2.75

 

Sub Total

79.10

80.42

80.07

79.28

77.92

75.07

74.72

74.72

74.25

76.28

78.00

 

Nuclear

3.25

3.19

3.05

2.93

2.75

3.35

3.11

3.16

2.82

2.76

2.76

 

Hydro

11.64

10.34

9.86

9.64

9.80

11.21

10.88

10.16

9.98

7.71

6.42

 

Bhutan Import

0.45

0.45

0.45

0.37

0.32

0.42

0.63

0.50

0.42

0.27

0.06

 

Conventional Total

94.44

94.39

93.43

92.21

90.79

90.04

89.34

88.54

87.47

87.01

87.24

 

Renewable Energy

Wind

3.04

2.81

3.70

4.03

4.51

4.65

4.35

4.60

4.42

4.79

4.03

 

Solar

0.42

0.63

1.09

1.98

2.85

3.61

4.37

4.93

6.28

6.67

7.65

 

Biomass

0.28

0.32

0.34

0.26

0.20

0.21

0.25

0.23

0.19

0.20

0.18

 

Bagasse

1.06

1.10

0.80

0.91

0.99

0.78

0.82

0.84

0.79

0.62

0.34

 

Small Hydro

0.72

0.71

0.62

0.59

0.63

0.68

0.74

0.70

0.69

0.55

0.41

 

Others

0.03

0.02

0.02

0.03

0.03

0.03

0.12

0.15

0.16

0.16

0.15

 

Renewable Energy Total

5.56

5.61

6.57

7.79

9.21

9.96

10.66

11.46

12.53

12.99

12.76

 

Grand Total

100.00

100.00

100.00

100.00

100.00

100.00

100.00

100.00

100.00

100.00

100.00

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

******

ش ح۔ ع م ۔ ف ر

U:8780


(Release ID: 2037361) Visitor Counter : 53


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil