نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پیرس اولمپکس 2024 کے ہدف کو سامنے رکھتے ہوئے ہندوستانی ایتھلیٹس کی مسلسل تربیت اور تعاون جاری

Posted On: 25 JUL 2024 3:58PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔اولمپکس سمیت بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری ایک جاری اور مسلسل عمل ہے۔ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت مختلف اسکیموں کے ذریعے ہندوستانی کھلاڑیوں/ٹیموں کی مدد کرتی ہے، جیسے کہ قومی کھیلوں کی فیڈریشنوں کی مدد کی اسکیم اور ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم۔ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت، قومی کھیلوں کی فیڈریشنز (این ایس ایفس) بشمول انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) بہترین سہولیات، تربیت، سازوسامان کی مدد فراہم کرنے کے لیے قریبی تال میل میں کام کر رہے ہیں۔ پیرس اولمپکس 2024 سمیت آنے والے بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کے لیے ٹیموں اور کھلاڑیوں کی تیاری کے لیے صحت بخش غذائیت سے بھرپور خوراک کی ضرورت ہے۔

ان چنندہ  ایتھلیٹس کی روایتی تربیت کے لیے انتخاب، جن سے کھیلوں کی بڑی تقریب  کے  دوران تمغوں  کے امکانات ہیں، وزارت کے مشن اولمپک سیل (ایم او سی) کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ اس طریقہ کار کے تحت باقاعدگی کے ساتھ  وقفے وقفے  سے کارکردگی کا جائزہ بھی لیا جاتا ہے۔

پیرس اولمپکس 2024 کے لیے اختیار کی گئی حکمت عملی کا مقصد جامع تیاری ہے۔ کھلاڑیوں/ٹیموں کو فراہم کی جانے والی کلیدی مدد میں شامل ہیں:

  • ہفتہ وار بنیادوں پر کھلاڑیوں کی کارکردگی کی مسلسل نگرانی اور جائزہ؛
  • سی ایس آر کے ذریعے کھیلوں کی اضافی فنڈنگ؛
  • بہترین بین الاقوامی طریقوں پر مبنی این ایس ایفس کی انتخابی پالیسیوں کا تفصیلی معائنہ؛
  • دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ خوراک، سازوسامان، کھیل کے میدان کے لیے ایس اے آئی مراکز کی تمام سہولیات کی اپ گریڈیشن؛
  • کھلاڑیوں پر مبنی فیصلہ سازی کے لیے تمام فریقوں کو شامل کرنا؛
  • کھیلوں سے دو سال قبل ایس اے آئی ٹیم کی طرف سے بہترین مناسب  غیر ملکی پری گیم ٹریننگ کے لیے کیمپ کی شناخت؛
  • ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی۔

ہندوستانی کھلاڑی پیرس اولمپکس میں 16 مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے جن میں تیر اندازی، ایتھلیٹکس، باکسنگ، بیڈمنٹن، گھڑ سواری، گولف، ہاکی، جوڈو، روئنگ، شوٹنگ، تیراکی، کشتی رانی، ٹیبل ٹینس، ٹینس ویٹ لفٹنگ اور کشتی شامل ہیں۔ کھلاڑیوں کو کوچنگ کیمپس، بین الاقوامی مقابلوں کی نمائش وغیرہ کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، جس کی مالیت  تقریباً 470 کروڑ روپے ہے۔ یہ رقم مختلف سرکاری اسکیموں اور سی ایس آر فنڈنگ ​​کے ذریعے پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز کے ساتھ ساتھ کارپوریٹ سیکٹر کے ذریعے فراہم کی گئی ہے۔

مزید برآں، حکومت نے پیرس کے اولمپک گیمز ولیج میں بھارتی  ایتھلیٹس کے ریکوری سنٹر کے لیے طبی سازوسامان کی خریداری، کوٹہ کی پابندیوں کی وجہ سے گیمز ولیج سے باہر کھلاڑیوں کے ذاتی کوچز اور معاون عملے کے لیے اضافی کمروں کی بکنگ میں مدد کی ہے اور  گیمز ولیج میں رہنے والے دستے کے تمام ارکان کے ساتھ ساتھ ان تمام متبادل کھلاڑیوں اور اضافی معاون عملے کو جو اولمپک کھیلوں میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی شرکت کے لیے ان کی مدد کریں گے، کو جیب خرچ کے علاوہ الاؤنس میں بھی مدد کی ہے۔

 

********

ش ح۔ح ا۔ع ن

 (U: 8779)


(Release ID: 2037360) Visitor Counter : 54


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Hindi_MP