ایٹمی توانائی کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ہندوستان کی نصب شدہ نیوکلیائی توانائی کی صلاحیت 32-2031 تک تین گنا ہوجائے گی: مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ


نیٹ زیرو ٹرانزیشن کے لیے بھارت کا 2047 تک 1 لاکھ میگاواٹ جوہری صلاحیت کا ہدف ہے

ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 10 سالوں میں ہندوستان کی جوہری توانائی کی صلاحیت میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے

پندرہ ہزار 300 میگاواٹ کی صلاحیت کے ساتھ 21 نئے جوہری ری ایکٹرس کام کررہے ہیں: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 25 JUL 2024 5:36PM by PIB Delhi

ہندوستان کی نصب شدہ جوہری توانائی کی صلاحیت 32-2031 تک تین گنا ہو جائے گی۔ یہ بات سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضیاتی سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ایم او ایس پی ایم او نے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘موجودہ نصب جوہری توانائی کی صلاحیت 32-2031 تک 8180 میگاواٹ سے بڑھ کر 22480 میگاواٹ ہو جائے گی’’۔ یہ بات جوہری توانائی، خلاء عملے ، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت کے محکمے کے وزیر مملکت ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں غیر ستارہ والے ایک سوال کے تحریری جواب میں بتائی۔

دو ہزار ستّر  تک ہندوستان کی توانائی کی نیٹ زیرومنتقلی پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا،‘‘مختلف مطالعات نے 2047 تک 1 لاکھ میگاواٹ کی قومی جوہری صلاحیت رکھنے کے آرڈر کی قومی نیوکلیائی صلاحیت کی ضرورت کا اندازہ لگایا گیا ہے، ان مطالعات کی سفارشات کو مستقبل میں اپنانے کے لیے دیکھا جا رہا ہے۔’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001X0UO.jpg

جوہری توانائی کی صلاحیت میں اضافے سے متعلق سوالات کا جواب دیتے ہوئے، جوہری توانائی کے محکمے کے مرکزی وزیر مملکت نے اس بات پر زور دیا کہ پچھلے 10 سالوں میں ہندوستان کی جوہری توانائی کی صلاحیت میں 70 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے، جو کہ 2013 میں 4,780 میگاواٹ سے بڑھ گئی ہے۔ اس وقت 14 سے 8,180 میگاواٹ نیوکلیئر پاور پلانٹس سے سالانہ بجلی کی پیداوار بھی 14-2013 میں 34,228 ملین یونٹ سے بڑھ کر 24-2023 میں47,971 ملین یونٹ ہو گئی ہے۔

ڈاکٹر سنگھ نے  اس بات کا ذکرکیا کہ ملک میں موجودہ جوہری توانائی کی صلاحیت 8,180 میگاواٹ ہے، جو 24 نیوکلیئر پاور ری ایکٹرز میں پھیلی ہوئی ہے۔ تحریری جواب کے مطابق اس وقت 15300 میگاواٹ کی کل صلاحیت والے 21 ری ایکٹر نیوکلیئر پاور کارپوریشن انڈیا لمیٹڈ (این پی سی آئی ایل) کے نفاذ کے مختلف مراحل میں ہیں۔ نو (09) ری ایکٹرز جن کی کل صلاحیت 7300 میگاواٹ ہے، زیر تعمیر بھارتیہ نابھکیاوودھیوت نگم لمیٹیڈ (بھوانی) کے ذریعے [نیز پروٹوٹائپ  فاسٹ بریڈیر ری ایکٹر(پی ایف بی آر) زیر تعمیر اور بارہ (12) ری ایکٹر جن کی صلاحیت 8000 میگاواٹ ہے،بھوانی کے ذریعے فارسٹ بریڈیر ری ایکٹر کے 2x500میگاواٹ دوہرے یونٹ] پہلے سے پروجیکٹ کی سرگرمیوں کے تحت ہیں۔

********

ش ح۔ح ا۔ع ن

 (U: 8773)



(Release ID: 2037280) Visitor Counter : 29