وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

غیر ملکی سیاحوں کے لیے سیاحتی ویزا

Posted On: 25 JUL 2024 2:58PM by PIB Delhi

سیاحت کی وزارت عالمی سیاحت کے شعبے میں ہندوستان کا حصہ بڑھانے کے مقصد سے مختلف بازاروں میں ہندوستان کو ایک جامع منزل کے طور پر فروغ دیتی ہے۔ اس کے لیے مقرر کردہ مقاصد ایک مخصوص مربوط مارکیٹنگ اور پروموشنل حکمت عملی اور سفری تجارت، ریاستی حکومتوں اور بیرون ملک ہندوستانی مشنوں کے ساتھ مل کر ایک مربوط مہم کے ذریعے حاصل کیے جاتے ہیں۔ حکومت ہند سیاحت کی صنعت کے ماہرین اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مسلسل مشغول رہتی ہے اور ہندوستان میں مختلف سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ان کی تجاویز اور آراء حاصل کرتی ہے۔

پچھلے تین سالوں کے دوران ہندوستان میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد (ایف ٹی اے) کی ترتیب وار تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں:

سال

ایف ٹی اے (ملین میں)

پچھلے سال کے مقابلے میں فیصد (%) تبدیلی

2021

1.52

-44.5

2022

6.44

321.5

2023

9.24

43.5

 

سیاحت کے پروگرام جیسے کہ غیر ملکی اور ملکی سیاحوں کے لیے خصوصی ٹور پیکیج نجی اسٹیک ہولڈرز اور ریاستی حکومتوں کے ذریعے فراہم کیے جاتے ہیں۔ سیاحت کی وزارت، اپنی مہمان نوازی کی اسکیم کے تحت، سفری مصنفین، صحافیوں، فوٹوگرافروں، فلم اور ٹیلی ویژن کی ٹیموں، ٹریول ایجنٹوں اور ٹور آپریٹروں اور رائے دہندگان کو ہندوستان کو ایک پرکشش کثیر جہتی سیاحتی مقام کے طور پر مؤثر طریقے سے پیش کرنے کے لیے مصروف عمل ہے۔ مدعو مہمان وزارت سیاحت کے مہمان نوازی کے پروگرام کے تحت اپنے واقفیت کے دوروں کے دوران ہندوستانی سیاحتی مصنوعات اور سہولیات کے بارے میں اولین معلومات/علم حاصل کرتے ہیں۔

مرکزی وزیر سیاحت اور ثقافت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

 

******

ش  ح۔ ش ت ۔ م ر

U-NO. 8767



(Release ID: 2037200) Visitor Counter : 22


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil