سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کیرالہ میں پیڈیاٹرک ہارٹ ٹرانسپلانٹ سری چترا ترونل انسٹی ٹیوٹ فار میڈیکل سائنسز اینڈ ٹکنالوجی (ایس سی ٹی آئی ایم ایس ٹی) میں ہوتا ہے، جو کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے ڈیپارٹمنٹ (ڈی ایس ٹی) کا ایک خود مختار ادارہ ہے

Posted On: 25 JUL 2024 3:05PM by PIB Delhi

ڈاکٹر وں کی ایک پرعزم ٹیم  نے پانچ گھنٹے کے ہارٹ ٹرانسپلانٹ آپریشن کو کامیابی کے ساتھ کرکے ایک 13سالہ لڑکی کو نئی زندگی  دی،جو کارڈیو مایوپیتھی کی وجہ سے وینٹیلیٹر پر تھی۔

کیرالہ میں پیڈیاٹرک آرتھوپوٹک ہارٹ ٹرانسپلانٹیشن  آپریشن   شری چترا  ترونل انسٹی ٹیوٹ فار میڈیکل سائنسز اینڈ ٹیکنولوجی (ایک سی ٹی آئی ایم ایس ٹی) میں کیا گیا ،جو سائنس اور ٹیکنولوجی  محکمے(ڈی ایس ٹی) کا ایک خودمختار ادارہ ہے۔

ہارٹ ٹرانسپلانٹیشن  آپریشن  بہت مہنگے ہیں اور پیڈیاٹرک  آرتھوپیٹک ہارٹ ٹرانسپلانٹیشن تو اور بھی نایاب ہے کیونکہ   پیڈیاٹرک  آرتھوپیٹک ہارٹ کی فراہمی محدود ہے۔اس وجہ سے دل کے امراض کےلئے ایسا علاج کرانا کئی لوگوں کے لئے تو اور بھی نایاب ہو جاتا ہے  جو زندگی کے  مشکل ترین  حالات میں بھی اتنا خرچ برداشت نہیں کر سکتے ۔

اس آپریشن کے ساتھ،شری چترا ان سرکاری اسپتالوں کے گروپ میں شامل ہوگیا،جن میں ایسے علاج کی سہولت  موجود ہے۔

آئی سی ایم آر نے ایس سیٹی آئی ایم ایس ٹی میں وسیع ’ہارٹ فیلور‘ پروگرام قائم کرنے میں مدد کی تھی اور ادارے کو پچھلے ساتھ  ہارٹ ٹرانسپلانٹیشن  کےلئے لائسنس حاصل ہوا تھا۔تریشور  کے چاوککڑ کے 13 سالہ بچے  کی حالت بے حد نازک تھی،جو پچھلے دو مہینوں سے آئی سی یو میں ہی بھرتی تھا،جس نے ایس سی ٹی آئی ایم ایس ٹی اسپتال کو ایک ڈونر کی تلاش کرنے کےلئے تحریک دی۔

انہیں 47 سالہ اس اسکول ٹیچر سے ڈونر ہارٹ ملا،جو انٹراکرینیل اینیورزم کے پھٹنے کی وجہ سے مسلسل برین  ہیمریج میں مبتلا تھے اور انہیں کے آئی ایم ایس ہیلتھ اسپتال میں برین ڈیڈ قرار دے دیا گیا تھا۔کیرالہ  اسٹیٹ آرگن اینڈ ٹیشو ٹرانسپلانٹیشن  آگینائزیشن  (کے-سوٹو)نے کیرالہ حکومت کے آرگن الاٹمنٹ پالیسی کے مطابق ایس سی ٹی آئی ایم ایس ٹی کو آرگن الاٹ کیا تھا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011BSC.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002WBQ9.jpg

 

 

اس ٹیم میں ڈاکٹر بیجو ایس دھرن، ڈاکٹر وویک وی پلئی، ڈاکٹر سومیا ریمانن، ڈاکٹر رنجیتھ ایس، کارڈیو ویسکولر اینڈ تھوراسک سرجری کے شعبہ سے ڈاکٹر وینا واسودیو، ڈاکٹر ہری کرشنن ایس، ڈاکٹر کرشنا مورتی کے ایم، ڈاکٹر دیپا ایس کمار، ڈاکٹر ارون گوپال کرشنن، کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ سے ڈاکٹر جیوتھی وجے اور کارڈیک اینستھیزیا ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر شرینواس وی جی نے اپنی متعلقہ ٹیموں کے ساتھ طویل آپریشن کیا۔

ان کی مدد ٹرانسپلانٹ کوآرڈینیٹر محترمہ بینا پلئی، کارڈیک سرجری اور کارڈیک اینستھیزیا کے سینئر رہائشیوں، ڈویژن آف پرفیوژن ٹیکنالوجی کے عملے کے ارکان، ٹرانسفیوژن میڈیسن کے شعبہ اور بلڈ بینک کے عملے، نرسنگ اور تکنیکی عملہ، ٹرانسپورٹ ونگ، سیکورٹی اور بائیو میڈیکل ٹیکنالوجی ونگ نے کی۔ انسٹی ٹیوٹ کے دیگر طبی اور پیرامیڈیکل اسٹاف ممبران کے ساتھ کیرالہ پولیس نے اعضاء کی فوری نقل و حمل کے لیے گرین کوریڈور کا انتظام کیا۔

************

ش ح ۔ ا م    ۔  ر ا۔

 (U: 8746)


(Release ID: 2037157) Visitor Counter : 37