اسٹیل کی وزارت

وشاکھاپٹنم میں واقع سركاری زمرے كے اداروں کو 2024-2023 کے لیے ’راج بھاشا گورو سمان‘ ٹاؤن آفیشل لینگویج امپلیمین ٹیشن کمیٹی (ٹی او ایل آئی سی) کے ذریعے دیا گیا

Posted On: 25 JUL 2024 5:18PM by PIB Delhi

ٹاؤن آفیشل لینگویج امپلیمن ٹیشن کمیٹی ٹولِک واقع وشاکھاپٹنم کی میٹنگ آج منعقد ہوئی جس کی میزبانی این ٹی پی سی نے کی۔

چیئرمین، ٹاؤن آفیشل لینگویج امپلیمین ٹیشن کمیٹی واقع وشاکھاپٹنم اور سی ایم ڈی، رینل سری اتل بھٹ  نے سال 2024-2023 کے لیے باوقار 'راج بھاشا گورو سمان' پیش کیا۔ یہ ایوارڈ وشاکھاپٹنم میں واقع سركاری زمرے كے اداروں  کو دیا گیا۔ ان ادروں نےسرکاری زبان کے نفاذ کے شعبے میں  مثالی کارکردگی پیش كی تھی۔ متعلقہ تنظیموں کے ہندی افسروں اور کوآرڈینیٹروں کو ’’نگر راج بھاشا سمان‘‘ دیا گیا۔

ہر ’تین ‘ زمروں  میں سے ہر ایک میں تین دفاتر کو  پہلا، دوسرا اور تیسرا مقام ملا اور تسلی کے طور پر ان کی مثالی کارکردگی کو تسلیم کیا گیا۔ پہلے زمرے میں ایچ پی سی ایل- وشاکھا ریفائنری، این ٹی پی سی سمہادری اور ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کو بالترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے انعامات سے نوازا گیا۔ جبکہ دوسرے زمرے میں، گیل، ایچ پی سی ایل-وشاكھا ریجنل آفس، سیل - برانچ ٹرانسپورٹ اینڈ شپنگ آفس اور ایف سی آئی-علاقائی دفتر اور تیسرے زمرے میں، ایم ایس ٹی سی، ایچ پی سی ایل ایل پی جی اور ای سی جی سی نے (ایکسپورٹ کریڈٹ گارنٹی کارپوریشن آف انڈیا) پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اس موقع پر  اپنےخطاب میں مہمان خصوصی جناب اتل بھٹ نے ٹولك کو وزارت داخلہ، حکومت کی طرف سے سال 2023-2022 کے لیے علاقائی سرکاری زبان کا ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔  مقامی ایوارڈ یافتہ اداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے جناب اتل بھٹ نے ٹولك (انڈرٹیکنگ) کی کوششوں اور وشاکھاپٹنم میں ہندی کے ترقی پسند استعمال میں تمام رکن تنظیموں کے تعاون کی تعریف کی۔

جناب انیربن کمار بسواس، ڈٹی ڈائرکٹر (عمل درآمد)، وزارت داخلہ، بنگلور نے اس میٹنگ میں سرکاری زبان کے نفاذ کے شعبے میں رکن تنظیموں کی طرف سے کی گئی پیش رفت کا جائزہ لیا اور ممبر دفاتر کی مجموعی کارکردگی کی تعریف کی۔ جناب انیربن کمار بسواس نے اس سلسلے میں  حکومت کی طرف سے جاری کردہ مختلف رہنما خطوط کی وضاحت کی۔

ڈاکٹر ریتا ترویدی، اسسٹنٹ۔ ڈائرکٹر، ہندی ٹیچنگ اسکیم، وزارت داخلہ وشاکھاپٹنم کے انچارج نے وشاکھاپٹنم میں دستیاب ہندی تربیتی سہولیات کے بارے میں بتایا اور ممبر دفاتر سے اس کا فائدہ اٹھانے کی درخواست کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب سنجے کمار سنہا، پروجیکٹ ہیڈ، این ٹی پی سی سمہادری نے جناب اتل بھٹ، سی ایم ڈی، آر آئی این ایل کی مقامی اداروں میں ہندی کو فروغ دینے کی قیادت کی تعریف کی اور ان کی قیمتی رہنمائی کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔وشاکھاپٹنم میں مختلف پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگس کے سربراہان۔ سری جی گاندھی، سی جی ایم (ایچ آر) آر آئی این ایل نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔

جناب اتل بھٹ، جناب سنجے کمار سنہا، جناب انیربن کمار بسواس، ڈاکٹر ریتا ترویدی، سری جی گاندھی اور ڈاکٹر للن کمار نے اس موقع پر 'وشاکھا دھارا' ٹولِک ہندی میگزین کا  آٹھواں شمارہ جاری کیا۔

ڈاکٹر لالن کمار، جی ایم (راج بھاشا اور مہمان نوازی) آر آئی این ایل اور ممبر سکریٹری (ٹی او آئی سی) اور ڈاکٹر ٹی ہیماوتی، اے جی ایم(راج بھاشا) آر آئی این ایل نے میٹنگ كا اہتمام كیا تھا اور محترمہ وی سوگونا، سینئر مینیجر (راج بھاشا) آر آئی این ایل نے شکریہ کا ووٹ دیا۔

******

U.No:8752

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2037135) Visitor Counter : 8


Read this release in: English , Telugu , Tamil , Hindi