بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلے پر مبنی  بجلی کی پیداوار اور اخراج

Posted On: 25 JUL 2024 4:59PM by PIB Delhi

پچھلے پانچ برسوں میں ہندوستان کے کوئلے پر مبنی  بجلی پیداوار  اور اخراج کے اعدادو شمار کے بارے میں تفصیلات  ضمیمہ میں دی گئی ہیں:

 

سال

کوئلے کی بجلی پیداوار (بلین یونٹ میں )

کاربن ڈائی آکسائڈ اخراج (ملین میٹرک ٹن میں)

2018-19

987.68

897.28

2019-20

988.72

897.28

2020-21

959.72

867.92

2021-22

951.88

853.82

2022-23

1043.83

943.04

 

ہندوستانی معیشت میں تیزی اور ترقی کے ساتھ ساتھ بجلی کی مانگ میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ بھارت میں بجلی کی مانگ میں سال 2021-22 اور 2022-23 کے لیے تقریباً 9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ بجلی کی پیداوار میں اضافہ کے طور پر کل پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے۔

تاہم،گرڈ میں قابل تجدید توانائی  کی بڑھتی حصہ داری کی وجہ سے،گرڈ کا کاربن پر انحصار  کم ہو رہا ہے۔2013-14 سے 2022- 23 تک ہندوستان میں گرڈ بجلی کا اوسط کاربط اخراج  کے اجزاءمیں تقریباً  9فیصد  کی اہم کمی آئی ہے۔

تھرمل پاور پلانٹ (ٹی پی پی) کی پیداوار کے درجے کو کم کرنے کے لیے، حکومت کی طرف سے مندرجہ ذیل اقدامات کیے گئے ہیں:

موثر الٹرا سپر کریٹیکل/سپر کریٹیکل یونٹس کی تنصیب - سب کریٹیکل تھرمل یونٹس پر موثر الٹرا سپر کریٹیکل/سپر کریٹیکل یونٹس کی تنصیب کو فروغ دینا کیونکہ یہ یونٹ زیادہ موثر ہیں اور ان کا اخراج فی یونٹ بجلی پیدا کرنے والے سب کریٹیکل یونٹس سے کم ہے۔ 30.06.2024 تک بالترتیب 65,290 میگاواٹ (94 یونٹس) اور 4,240 میگاواٹ (06 یونٹس) کے سپر کریٹیکل/الٹرا سپر کریٹیکل یونٹس کی کل صلاحیت شروع ہو چکی ہے۔

بائیو ماس کو-فائرنگ - بجلی کی وزارت نے کوئلے پر مبنی پاور پلانٹس میں کو-فائرنگ کے ذریعے پاور جنریشن کے لیے بائیو ماس کے استعمال سے متعلق پالیسی جاری کی ہے۔ پالیسی تکنیکی فزیبلٹی کا جائزہ لینے کے بعد، بنیادی طور پر کوئلے کے ساتھ زرعی باقیات کے بائیو ماس کی 5-7فیصد کو کو-فائرنگ کو لازمی قرار دیتی ہے۔ جون 2024 تک، 8.14 لاکھ ٹن مجموعی بایوماس پورے ہندوستان میں مشترکہ طور پر فائر کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں تھرمل پاور پلانٹس سے تقریباً 0.97 ملین ٹن سی او2 کے اخراج میں کمی واقع ہوئی ہے۔

اسٹیک کے اخراج میں کمی - 07.12.2015 کے نوٹیفکیشن کے ذریعے ایم او ای ایف اور سی سی  اور اس کے بعد کی ترامیم نے کوئلے پر مبنی تھرمل پاور پلانٹس سے معطل پارٹیکیولیٹ میٹر (ایس پی ایم )، ایس او ایکس  اور این او ایکس  جیسے اسٹیک کے اخراج کو کم کرنے کے سلسلے میں اصولوں کو مطلع کیا ہے۔ ان معیارات کو پورا کرنے کے لیے، تھرمل پاور پلانٹس الیکٹرو اسٹیٹک پریسیپیٹیٹر (ای ایس پی)، فلو گیس ڈیسلفورائزیشن (ایف جی ڈی )، این او ایکس کمبشن موڈی فکیشن  وغیرہ جیسی تکنیکوں کا استعمال کر رہے ہیں۔

267 یونٹس پر مشتمل تقریباً 18,802.24 میگاواٹ کی صلاحیت کے ناکارہ اور پرانے تھرمل پاور پلانٹس 30.06.2024 تک ریٹائر ہو چکے ہیں۔

این ٹی پی سی لمیٹڈ نے وندھیاچل تھرمل پاور اسٹیشن پر 20 ٹن فی دن (ٹی پی ڈی) صلاحیت کا پائلٹ کاربن کیپچر پروجیکٹ شروع کیا ہے۔

ہندوستان اپنے مطلوبہ قومی طور پر طے شدہ تعاون (آئی این ڈی سی ز) میں 2030 تک غیر جیواشم ایندھن پر مبنی توانائی کے وسائل سے تقریباً 50 فیصد مجموعی برقی توانائی کی تنصیب کی صلاحیت حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ معلومات  بجلی کے وزیر مملکت جناب شری پد نائک نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

************

ش ح ۔ ا م    ۔  ر ا۔

 (U: 8744)


(Release ID: 2037130) Visitor Counter : 55