وزارت دفاع

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے نئی دہلی میں ویتنام سفارتخانے  میں سنٹرل کمیٹی آف کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کے جنرل سکریٹری جناب گوین فوٹرونگ کو خراج عقیدت پیش کیا


جناب سنگھ نے دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرکے اسے کلیدی نوعیت کی ساجھیداری میں بدلنے کی  جناب جناب گوین فوٹرونگ کی دین کا اعتراف کیا

Posted On: 25 JUL 2024 5:57PM by PIB Delhi

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے پچیس جولائی 2024 کو ویتنام سفارتخانے جاکر حکومت اور ہندوستان کے عوام کی جانب سے سنٹرل کمیٹی آف کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کے جنرل سکریٹری جناب گوین فوٹرونگ کو خراج عقیدت پیش کیا جن کا حال ہی میں انتقال ہوا ہے، وزیر دفاع نے سوشلسٹ رپبلک آف ویتنام کے ایمبسڈر ایکسٹرا آڈینری جناب گیوین تھان ہٹی کو تعزیت پیش کی۔

گل دائرہ نذر کرنے کے بعد جناب راج ناتھ سنگھ نے تعزیتی کتاب پر دستخط کئے، ایکس پر اپنی پوسٹ میں انھوں نے کہا کہ ہندوستان اس سوگوار موقع پر غمزدہ خاندان ، وہاں کے عوام اور ویتنام کی قیادت کے ساتھ ہیں۔

رکشا منتری نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرکے اسے کلیدی نوعیت کی ساجھیداری میں تبدیل کرنے کے لئے جناب گوین فوٹرونگ کی خدمات کا اعتراف کیا۔

****

U.No:8749

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2037127) Visitor Counter : 11


Read this release in: English , Hindi , Tamil