ایٹمی توانائی کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

ایٹمی معدنیات  کی  ڈائریکٹوریٹ  برائے تلاش و تحقیق  کے ذریعہ  کرناٹک کے مانڈیا اور یادگیری اضلاع میں لیتھیم  کے  وسائل  کی دریافت


بھارت چھوٹے ماڈیولر ری ایکٹر ٹیکنالوجی میں عالمی رجحانات کا جائزہ لے رہا ہے

بھارت اور روس  ایٹمی توانائی کے پرامن استعمال میں تعاون کو وسعت دیں گے

Posted On: 25 JUL 2024 5:38PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹکنالوجی  ، ارضیاتی سائنس کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)   ، وزیر اعظم کے دفتر  ،  ایٹمی توانائی کے محکمہ ،  خلاء  اور    عملے ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت    ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  بتایا کہ  ایٹمی معدنیات  کی  ڈائریکٹوریٹ  برائے تلاش و تحقیق   ( اے ایم ڈی ) ،  جو کہ  ایٹمی توانائی کے محکمے کی ایک جزوی اکائی ہے، نے کرناٹک کے مانڈیا اور یادگیری اضلاع میں لیتھیم کے وسائل کی موجودگی کا پتہ  لگایا ہے۔  اس کے علاوہ ، لیتھیم کے وسائل کی شناخت اور اندازہ لگانے کے لیے ابتدائی سروے اور محدود ذیلی سطح کی تلاش  کرناٹک کے یادگیری ضلع میں کی گئی ہے۔ وزیر موصوف نے  آج راجیہ سبھا میں ایک غیر ستارہ والے سوال کے تحریری جواب میں  بتایا کہ اے ایم ڈی نے کرناٹک کے مانڈیا ضلع کے مارلاگلہ علاقے میں 1600 ٹن ( جی 3  اسٹیج) لیتھیم وسائل  کا تخمینہ لگایا ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GZ99.jpg

 

لیتھیم کے ذخائر کی موجودگی  کو اجاگر کرتے ہوئے ، ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ فی الحال، اے ایم ڈی   چھتیس گڑھ کے کوربا ضلع کے کچھ حصوں میں ممکنہ ارضیاتی ڈومینز میں لیتھیم کی تلاش کر رہا ہے۔ تاہم، راجستھان، بہار اور آندھرا پردیش میں واقع بڑے مائیکا  والے علاقوں اور اڈیشہ، چھتیس گڑھ اور کرناٹک میں پیگمیٹائٹ  والے علاقوں  میں ، ملک کے  لیتھیم کے وسائل والے ممکنہ ارضیاتی ڈومین  موجود ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  مزید بتایا کہ حال ہی میں ہماچل پردیش میں  ایٹمی توانائی کے محکمے ( ڈی اے ای ) کی ایک جزوی اکائی اٹامک منرلز ڈائریکٹوریٹ فار ایکسپلوریشن اینڈ ریسرچ ( اے ایم ڈی ) کے ذریعہ کئے گئے ابتدائی سروے نے  ہمیر پور  ضلع  کے مسانبل میں سرفیس  یورینیم کی موجودگی کی نشاندہی کی ہے۔  انہوں نے واضح طور پر ذکر کیا کہ اٹامک انرجی کمیشن نے ہماچل پردیش میں اٹامک انرجی پلانٹ کے قیام کے لیے کوئی مطالعہ نہیں کیا ہے۔

ریاستوں کی کونسل میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے جواب کے مطابق  ایٹمی توانائی کا محکمہ چھوٹے ماڈیولر ری ایکٹرز کے میدان میں دنیا بھر میں پیش رفت اور حالیہ رجحانات کا نوٹس لے رہا ہے ،  جب کہ چھوٹے ماڈیولر ری ایکٹرز کی مختلف ٹیکنالوجیز اور ڈیزائن، جیسا کہ مختلف ممالک اور غیر ملکی وینڈرز کے ذریعہ شائع کیا جاتا ہے، تکنیکی تفصیلات جمع کرنے کے لیے مطالعہ کیا جا رہا ہے، فی الحال غیر ملکی وینڈرز/ممالک کے ساتھ تعاون کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس وقت کسی بھی نجی  کمپنی نے چھوٹے ماڈیولر ری ایکٹر بنانے میں دلچسپی  ظاہر نہیں کی ہے ۔ تاہم، چند نجی  کمپنیوں نے اپنے کیپٹیو سائٹ میں چھوٹے ری ایکٹر کو تعینات کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

ایٹمی توانائی کے محکمہ کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر سنگھ نے  بتایا کہ حکومت ہند اور روسی فیڈریشن کی حکومت نے اسمال ماڈیولر ری ایکٹر کے شعبے میں تعاون سمیت پرامن مقاصد کے لیے  ایٹمی توانائی کے استعمال کے شعبے میں تعاون کو بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

********

 ش ح۔     و ا ۔   ع ا

U.No. 8740

 


(Release ID: 2037101) Visitor Counter : 60


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu