اسٹیل کی وزارت
فولاد کی وزارت نے ’اسٹیل امپورٹ مانیٹرنگ سسٹم‘ 2.0 پورٹل کا آغاز کیا
پورٹل ایک مضبوط ڈیٹا انٹری سسٹم کا حامل ہے، جو کہ مستقل اور مستند ڈیٹا کو یقینی بناتا ہے، جو شفافیت اور جوابدہی کو فروغ دیتا ہے
اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر نے کتاب’’اسٹیل سیکٹر کے لوہے کے لیے حفاظتی رہنما خطوط‘‘ کی دوسری جلد کا اجراء کیا
’’گائیڈ لائنز لوہے اور اسٹیل کی صنعت کو حفاظتی معیارات کو اپنانے اور حادثات کو ختم کرنے میں عالمی معیار کی بننے میں مدد کریں گی‘‘ : مرکزی وزیر
Posted On:
25 JUL 2024 5:09PM by PIB Delhi
جناب اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر ایچ ڈی کماراسوامی نے فولاد اور بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھوپتیراجو سری نواسا ورما، وزارت فولاد کے سکریٹری جناب ناگیندر ناتھ سنہا اورحکومت ہند کے دیگر سینئر حکام کی موجودگی میں 2.0، اپ گریڈ شدہ اسٹیل امپورٹ مانیٹرنگ سسٹم کا آغاز کیا۔
2019 میں متعارف کرائے گئے ایس آئی ایم ایس نے ملکی صنعت کو اسٹیل کی درآمد کا تفصیلی ڈیٹا فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ صنعتی ماہرین کے تاثرات کی بنیاد پر، وزارت نے مزید موثر ایس آئی ایم ایس 2.0 تیار کرنے کے لیے پورٹل کو بہتر بنایا ہے، جو اسٹیل کی درآمدات کی نگرانی اور گھریلو اسٹیل کی صنعت کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ اس طرح کے تفصیلی اعداد و شمار کی دستیابی نہ صرف پالیسی سازی کے لیے مواد فراہم کرتی ہے بلکہ ملکی اسٹیل کی صنعت کو پیداوار اور ترقی کے شعبوں کا بھی اشارہ دیتی ہے۔
ایس آئی ایم ایس 2.0 میں متعدد سرکاری پورٹلز کے ساتھ اے پی آئی کا انضمام، کوالٹی کنٹرول میں اضافہ اور بہتر کارکردگی اور اثرانگیزی کے لیے عمل کو ہموار کرنا شامل ہے۔ پورٹل ایک مضبوط ڈیٹا انٹری سسٹم کا حامل ہے، جو کہ مستقل اور مستند ڈیٹا کو یقینی بناتا ہے، جو شفافیت اور جوابدہی کو فروغ دیتا ہے۔ مختلف ڈیٹا بیسز کا انضمام متعلقہ فریقوں کو خطرے کے علاقوں کا پتہ لگانے کے قابل بناتا ہے اور اس طرح، خطرے کے بہتر انتظام کی راہ ہموار کرتا ہے، مثلاً، اگر کوئی درآمدی کنسائنمنٹ درآمد کے کسی خاص ذریعہ کا اعلان کرتا ہے، جو بی آئی ایس کے ذریعہ لائسنس یافتہ نہیں ہے، تو وزارت اس قابل ہو جائے گی کہ وہ اس کی درآمد کی سفارش نہ کرے۔ تفصیلی ڈیٹا کسٹمز کوا سٹیل کی درآمدات کا بہتر تجزیہ اور رسک مینجمنٹ کرنے کے قابل بنائے گا۔
ایس آئی ایم ایس 2.0 کی ترقی ایک باہمی کوشش ہے، جس میں ڈی جی ایف ٹی, بی آئی ایس، اور ایم ایس ٹی سی لمیٹیڈ.، جو کہ اسٹیل کی وزارت کے تحت ایک سی پی ایس ای ہے، کا تعاون شامل ہے ۔
فولاد کے مرکزی وزیر جناب ایچ ڈی کماراسوامی نے زور دیا کہ ایس آئی ایم ایس 2.0 کا آغاز ایک اہم کامیابی ہے، جو حکومت ہند کے 100 دن کے ایجنڈے میں اس کی شمولیت کو نمایاں کرتی ہے۔ انہوں نے اجاگر کیا کہ یہ سنگ میل ملک کی اسٹیل کی صنعت کو تقویت دینے اور اسٹیل کی پیداوار میں خود کفالت حاصل کرنے کی کوششوں میں ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتا ہے، جو آتم نربھر بھارت کے وژن کے مطابق ہے۔
فولاد اور بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھوپتیراجو سری نواسا ورما نے کہا کہ یہ بہتر پورٹل اسٹیک ہولڈرز کو قابل عمل انٹیلی جنس اور ڈیٹا پر مبنی معلومات فراہم کرے گا، جس سے فیصلہ سازی اور حکمت عملی کی منصوبہ بندی زیادہ موثر ہو سکے گی۔
اسٹیل کی وزارت کے سکریٹری جناب ناگیندر ناتھ سنہا نے نشاندہی کی کہ جہاں ہندوستان عالمی سطح پر اسٹیل کے دوسرے سب سے بڑے پروڈیوسر کے طور پر اپنی پوزیشن کو برقرار رکھتا ہے، وہیں ملک کی تیار شدہ اسٹیل کی درآمدات 2023-24 میں تقریباً 80 لاکھ ٹن پر نمایاں رہیں، جس سے اسٹیل کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ گھریلو پیداوار کی صلاحیتیں اسٹیل کی درآمدات کی درست نگرانی ایک صحت مند تجارتی توازن برقرار رکھنے، ترقی کی رفتار بڑھانے اور ہندوستان کی اسٹیل صنعت میں پائیدار سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے بہت ضروری ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ اپ گریڈ شدہ ایس آئی ایم ایس 2.0 ان مقاصد کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گا۔
اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب ایچ ڈی کماراسوامی نے کتاب کی دوسری جلد کا اجراء بھی کیا جس میں لوہے اور فولاد کے شعبے کے ذریعے استعمال کیے جانے والے 16 مختلف طورطریقوں کے لیے رہنما خطوط شامل ہیں۔ یہ 2020 میں 25 حفاظتی رہنما خطوط شائع کرنے کے لیے وزارت اسٹیل کے کام کو بڑھاتا ہے جس میں مخصوص خطرات شامل ہیں۔ اگرچہ یہ رہنما خطوط فی الحال رضاکارانہ نوعیت کے ہیں، صنعت نے اس طرح کے رہنما خطوط کا خیرمقدم کیا ہے، کیونکہ یہ مشاورتی عمل کے ذریعے تیار کیے گئے ہیں۔ حفاظت پر توجہ دینے کے علاوہ، ان رہنما خطوط کا پیداواری صلاحیت پر مثبت اثر پڑے گا۔
وزیر موصوف نے کہا کہ ’’میں اس کتاب کو جاری کرتے ہوئے خوش ہوں اور امید کرتا ہوں کہ یہ رہنما خطوط لوہے اور اسٹیل کی صنعت کے ذریعہ بڑے پیمانے پر اپنائے جائیں گے اور صنعت کو حفاظتی معیارات کو اپنانے اور حادثات کو ختم کرنے میں عالمی معیار کابننے میں مدد ملے گی۔‘‘
************
ش ح۔ س ب ۔ م ص
(U:8735 )
(Release ID: 2037074)
Visitor Counter : 42