کوئلے کی وزارت
ایک پیڑ ماں کے نام – کوئلہ کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے بی سی سی ایل، دھنباد میں وِرکش روپن ابھیان – 2024 کا آغاز کیا
Posted On:
25 JUL 2024 4:34PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے شروع کی گئی دور اندیش مہم ’ ایک پیڑ ماں کے نام ‘ کے حصے کے طور پر آج کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے (25 جولائی ، 2024 ء ) دھنباد میں بھارت کوکنگ کول لمیٹیڈ (کول انڈیا لمیٹیڈ کا ایک ذیلی ادارہ) میں وِرکش روپن ابھیان ( وی اے ) 2024 کا افتتاح کیا۔ یہ تقریب وی اے 2024 کے دن مختلف کوئلے کے میدانوں میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کوئلہ/لگنائٹ والی 11 ریاستوں کے 47 اضلاع میں تقریباً 300 مقامات پر بیک وقت منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں دھنباد سے ممبر پارلیمنٹ جناب دولو مہتو، کوئلہ کی وزارت کے سکریٹری، جناب امرت لال مینا، کول انڈیا لمیٹیڈ کے چیئرمین اور کوئلہ کمپنیوں کے دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے بھی شرکت کی ۔
کوئلہ/لگنائٹ والی سرکاری سیکٹر کی کمپنیوں ( پی ایس یوز ) نے ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نہ صرف کوئلے کی پیداوار میں نمایاں اضافہ کیا ہے بلکہ انہوں نے مختلف اقدامات کے ذریعے ماحولیاتی استحکام کے لیے ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے۔ گزشتہ پانچ سالوں میں، پی ایس یوز نے کوئلے کے میدانوں میں اور اس کے ارد گرد 10942 ہیکٹر اراضی پر 24 ملین پودے لگائے گئے ہیں، جس سے آب و ہوا میں تبدیلی کا مقابلہ کرنے، کاربن کے اثرات کو کم کرنے اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک صحت مند ماحول پیدا کرنے کے اُن کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے ۔ یہ بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم ہمارے ماحولیاتی اہداف کو حاصل کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ مستقبل پر نظر رکھتے ہوئے ، کوئلے کی پی ایس یوز نے اگلے پانچ برسوں کے لیے اہم اہداف مقرر کیے ہیں، جن کا مقصد 15350 ہیکٹر اراضی کو سر سبز بنانا اور رواں مالی سال میں 2600 ہیکٹر کو سرسبز بنانا شامل ہے اور اس کے لیے جدید تکنیک جیسے کہ میاواکی طریقہ ٔ کار ، سیڈ بالز اور ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا ، جو ان کی جنگلات کی بحالی کی کوششوں کے نتائج اور وسائل کے استعمال کو بہتر بنائے گی۔
ورکش روپن ابھیان 2024 کوئلہ/لگنائٹ پی ایس یوز کے ذریعے ماحولیاتی استحکام اور ماحولیاتی بحالی کی طرف کام کرنے کے سفر میں ایک اور اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ پی ایس یوز کی کاوشیں وسیع جنگلات اور بحالی کی جدید تکنیکوں کے ذریعے بنجر زمینوں کو سرسبز علاقوں میں تبدیل کرنے میں قابل ستائش ہیں۔ کوئلہ کی وزارت 2070 ء تک صفر اخراج کے ہدف کو حاصل کرنے میں اپنا تعاون کر رہی ہے، بڑے پیمانے پر شجرکاری کے ذریعے کاربن سنک بنانے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے اور کمیونٹی کی بہتری کے لیے ہوا اور پانی کے معیار کو بھی بہتر بنا رہی ہے۔
ورکش روپن ابھیان 2024 ، ماحولیاتی ذمہ داری اور پائیدار ترقی کے لیے ایک اجتماعی عزم کا اظہار کرتا ہے ۔ چونکہ کوئلہ کمپنیاں درخت لگاتی رہتی ہیں اور ماحول کی پرورش کرتی رہتی ہیں ۔ اس طرح وہ فطرت کے ساتھ پائیداری اور ہم آہنگی کی میراث تیار کر رہی ہیں اور ایک ایسے مستقبل کی سمت جا رہی ہیں ، جہاں اقتصادی ترقی ماحولیاتی تحفظ کے ساتھ ہم آہنگ ہو۔ یہ اقدام کاربن سنکس کو بڑھا کر اور حیاتیاتی تنوع کو فروغ دے کر ، صفر اخراج کے اہداف کو حاصل کرنے کے ویژن کی حمایت کرتا ہے۔
ش ح۔ و ا ۔ ع ا
U.No. 8731
(Release ID: 2037070)
Visitor Counter : 47