ریلوے کی وزارت

مانسون کے دوران انڈین  ریلوے کی طرف سے سگنلنگ سسٹم کے مناسب کام کو یقینی بنانے کے لیے کئے گئے اقدامات


تیز بارش کی صورت میں ٹریک کی خصوصی گشت؛ علاقائی موسمیاتی مراکز اور ضلعی حکام کے ساتھ ہم آہنگی کو بھی یقینی بنایا گیا

Posted On: 25 JUL 2024 4:07PM by PIB Delhi

ریلوے، اطلاعات و نشریات اور الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے 24جولائی2024 کو لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ انڈین  ریلوے پر ریلوے پلوں اور پٹریوں کے معائنہ کا ایک نظام موجود ہے۔ ریلوے ٹریک کا معائنہ ایک مخصوص فریکوئنسی پر نامزد عہدیداروں کے ذریعہ کیا جاتا ہے۔ سگنلنگ سسٹم کے مناسب کام کو یقینی بنانے کے لیے مانسون کے دوران باقاعدہ دیکھ ریکھ کے لیے مقررہ شیڈول کے علاوہ درج ذیل اقدامات کیے جاتے ہیں:-

(i) یارڈ کی نالیوں کی صفائی سے یارڈ میں ڈرینیج سسٹم کو  بہتر بنایا جاتا ہے۔

(ii) ٹریک سرکٹس کی ناکامی کے لیے خطرے سے دوچار مقامات کی نشاندہی پہلے سے کی جاتی ہے۔

(iii) پوائنٹس اور ٹریک سرکٹس کا مشترکہ معائنہ ٹریک اینڈ سگنلنگ عہدیداروں کے ذریعہ کیا جاتا ہے اور تدارک کے اقدامات کئے جاتے ہیں۔

(iv) ایکسل کاؤنٹر ایسے علاقوں میں فراہم کیا جاتا ہے جہاں پانی جمع ہونے کا خطرہ ہے۔

مانسون کے دوران خاص احتیاطی تدابیر جیسے کہ شناخت شدہ حصوں میں مانسون گشت کا آغاز، غیر محفوظ مقامات پر چوکیداروں کی تعیناتی، تیز بارش کی صورت میں ٹریک پر خصوصی گشت کرنا۔ موسم کی تازہ ترین معلومات کے لیے متعلقہ علاقائی موسمیاتی مراکز اور آبی ذخائر/ڈیموں سے اضافی پانی چھوڑنے کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے ضلعی حکام کے ساتھ کوآرڈینیشن کیا جاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا  گ۔ن ا۔

U- 8728



(Release ID: 2037069) Visitor Counter : 25


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Kannada