محنت اور روزگار کی وزارت

ای ایس آئی  اسکیم کے کام کو بہتر بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات

Posted On: 25 JUL 2024 4:00PM by PIB Delhi

محنت اور روزگار کی مرکزی وزیر مملکت  محترمہ  شوبھا کرندلاجے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب  بتایا کہ ایمپلائیز اسٹیٹ انشورنس ایکٹ، 1948 تمام فیکٹریوں اور اداروں پر لاگو ہوتا ہے۔ یہ قانون  ایسی سیزنل فیکٹریوں  پر لاگو نہیں ہوتا ، جن میں دس یا اس سے زیادہ ملازمین  کام کرتے ہیں، جو  21000  روپے تک اجرت (معذور افراد کے لیے 25,000/- روپے) پاتے ہیں۔ اس طرح یہ قانون غیر منظم شعبے پر لاگو نہیں ہوتا ہے۔

ای ایس آئی اسکیم کے کام کو بہتر بنانے کے لیے ای ایس آئی سی کی طرف سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات کا ذکر ذیل میں کیا گیا ہے۔

  1. پرماننٹ ڈس ایبلمنٹ بینیفٹ(پی ڈی بی)/ زیر کفالت افراد کے فائدے (ڈی بی)کے استفادہ کنندگان  کے لیے فوائد کی شرحوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
  2. ایسے ریٹائرڈ افراد جنہوں نے ای ایس آئی سی میں تعاون کیا ہے لیکن  جو ریٹائرمنٹ سے قبل کوریج سے باہر ہو گئے ہوں، ان کو طبی دیکھ ریکھ فراہم کرانے کے لئے (بشمول ایس ایس ٹی) ایک نئی اسکیم کے لیے تجویز کو منظوری دے دی گئی ہے تاکہ ان کی طبی دیکھ بھال کی مدت ختم ہونے والے مستفیدین کے لیے جنہوں نے ایک نئی اسکیم کے لیے تجویز کو منظوری دے دی گئی ہے۔
  3. بیمہ شدہ افراد (آئی پیز) کی تفصیلات اور ان کے خاندان کی تفصیلات کو اپ ڈیٹ کرنے/ترمیم کرنے کے لیے آن لائن ماڈیول شروع کیا گیا ہے۔
  4. بیمہ شدہ افراد اور ان کے کنبہ کے افراد کی رضاکارانہ بنیادوں پر آدھار پر مبنی توثیق کو سماجی تحفظ کے فوائد فراہم کرنے کے لیے اپنایا گیا ہے، جن میں  استفادہ کنندگان کو طبی اور نقد فوائد شامل ہیں۔
  5. بیمہ شدہ افراد (آئی پیز)/ بیمہ شدہ خواتین (آئی ڈبلیو) کو پریشانی سے پاک خدمات فراہم کرنے کے لیے،ای ایس آئی  اسکیم کے تحت نقد فوائد کے دعوے جمع کرانے کے لیے ایک آن لائن پورٹل/سہولت شروع کی گئی ہے۔
  6. مختلف بیمہ شدہ افراد کی طرف سے کووڈ کی مدت کے دوران زچگی کے فوائد/بیماری کے فوائد حاصل کرنے میں درپیش مشکلات کو دور کرنے کے لیے سال 2023 میں ای ایس آئی  (مرکزی) قواعد، 1950 کے قاعدہ 55(1) اور 56(1) میں ترمیم کر کے یکم  اپریل 2020 سے شروع ہونے والی اور 30 ستمبر 2020 تک  کی کووڈ مدت کے لیے امدادی شرائط میں نرمی کی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا  گ۔ن ا۔

U- 8727



(Release ID: 2037048) Visitor Counter : 7


Read this release in: English , Hindi