محنت اور روزگار کی وزارت

سمادھان پورٹل

Posted On: 25 JUL 2024 3:57PM by PIB Delhi

محنت اور روزگار کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب بتایا کہ سمادھان پورٹل صنعتی تنازعات ایکٹ 1947 کے تحت مزدوروں، آجروں اور ٹریڈ یونینوں کے ذریعہ صنعتی تنازعات کو دائر کرنے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔ اس میں پیمنٹ آف گریچوٹی ایکٹ، 1972، کم از کم اجرت ایکٹ 1948، اجرت کی ادائیگی ایکٹ، 1936، مساوی معاوضہ ایکٹ، 1976 اور میٹرنٹی بینیفٹ ایکٹ، 1961 کے تحت کارکنوں کے دعوے کے مقدمات دائر کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔

پورٹل میں صارف  موافق انٹرفیس ہے اور اس نے درج ذیل طریقے سے تمام متعلقین کے لیے شکایت کے حل کی شفافیت اور کارکردگی کو بڑھایا ہے:-

  1. آن لائن فائلنگ: ورک مین/ٹریڈ یونینز/انتظامیہ اپنے تنازعات اور دعوے پورٹل میں کمپیوٹر،امنگ  ایپ کے ذریعے چوبیس گھنٹے لاگ ان کر کے اور قریب ترین کامن سروسز سنٹرز پر جا کر درج کر سکتے ہیں۔
  2. ٹریکنگ: کارکن پورٹل پر ہی اس کے تنازعات/دعوؤں کی حیثیت کا پتہ لگاسکتے ہیں۔
  3. شفافیت: شکایت کے ازالے کے عمل کے دوران جاری کیے گئے تمام نوٹسز اور اس طرح کے دیگر دستاویزات ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے آن لائن بھیجے جاتے ہیں۔
  4. تیز تر نپٹارہ: آن لائن میکانزم نے معاملات کو تیزی سے نمٹانے میں مدد کی ہے۔
  5. نگرانی: پورٹل شکایات کی اندرونی نگرانی کے لیے ٹولز فراہم کرکے کارکردگی بڑھانے میں بھی مدد کرتا ہے۔

سمادھان پورٹل پر موصول ہونے والی اور نمٹائی جانے والی شکایات کی تعداد سال وار درج ذیل ہے:

سال

*کل شکایات

(30 جون 2024 تک)

 

 

موصولہ

نمٹائی گئی

 

2020

2110

492

 

2021

5446

4054

 

2022

10444

8050

 

2023

29223

19570

 

2024

15778

13491

 

کل

63001

45657

 

 

*شکایات میں صنعتی تنازعات، دعوے اور شکایات شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا  گ۔ن ا۔

U- 8725



(Release ID: 2037008) Visitor Counter : 9


Read this release in: English , Hindi