ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

عظیم نکوبار پروجیکٹ کے ماحولیاتی اثرات

Posted On: 25 JUL 2024 1:34PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے  مرکزی وزیر  جناب کیرتی وردھن سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں  بتایا کہ مرکزی حکومت نے 27.10.2022 کے خط کے ذریعے عظیم نیکوبار جزیرے میں پائیدار ترقی کے لیے 130.75 مربع کلومیٹر جنگلاتی اراضی کو موڑنے کے لیے اصولی طور پر/مرحلہ-1 کی منظوری دی ہے۔ موڑ دی گئی جنگلاتی زمین کے بدلے میں لازمی شجر کاری کی جاتی ہے۔ مزید برآں، 50فیصد سے زیادہ یعنی 65.99 مربع کلومیٹر کا رقبہ ڈائیورژن کے لیے تجویز کیا گیا ہے جہاں پر درختوں کی کٹائی کا تصور نہیں کیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ تقریباً 15 فیصد ترقیاتی رقبہ سبز اور کھلی جگہوں کے طور پر برقرار رہے گا اور اس وجہ سے متاثر ہونے والے درختوں کی تعداد 9.64 لاکھ سے کم ہونے جا رہی ہے۔

مرکزی حکومت کی طرف سے دی گئی منظوریوں میں طے شدہ شرائط کے مطابق، نباتات اور حیوانات پر ترقی کے اثرات کی تلافی کے لیے مناسب تخفیف کے اقدامات ای سی/ایف سی شرائط کا حصہ ہیں۔ ماحولیاتی کلیئرنس (ای سی) کے تحت متعین خصوصی شرائط میں ڈبلیو آئی آئی، ایڈ ایس آئی ، بی ایس آئی اور آئی سی ایف آر ای سے  ان پٹس (معلومات) کے ساتھ عظیم نیکوبار جزیرے کے ماحولیاتی نظام کے لیے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ / انتظامی منصوبے کی تیاری کے لیے انتظامات ہیں۔

اس منصوبے کی وجہ سےلیدر بیکس کچھوؤں کی افزائش گاہوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہو رہی ہے۔ بڑے گھونسلے والے علاقوں (مغربی کنارے) کو لیدر بیکس کے گھونسلے کے طور پر برقرار رکھا گیا ہے۔ وائلڈ لائف انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ڈبلیو آئی آئی) کی طرف سے اے اینڈ این جزیروں میں سمندری کچھوؤں سے متعلق تحقیق اور نگرانی کے لیے قائم کیا گیا ریسرچ یونٹ ای سی کی خصوصی شرائط کا ایک اہم جزو ہے۔

زولوجیکل سروے آف انڈیا (زیڈ ایس آئی) کی طرف سے تیار کردہ کورل کنزرویشن پلان عظیم نیکوبار جزیرے (جی این آئی) کے ارد گرد مرجان کالونیوں کے تحفظ کی حکمت عملیوں کے ساتھ ساتھ متاثرہ مرجانوں کے لیے نقل مکانی کی حکمت عملیوں پر بھی روشنی ڈالتا ہے۔ سلیم علی سینٹر فار آرنیتھولوجی اینڈ نیچرل ہسٹری (ایس اے سی او این) اورڈبلیو آئی آئی کے ذریعہ مقامی نکوبار میگا پوڈ کے لیے جامع مطالعہ اور تحفظ کے اقدامات بھی ای سی کی شرائط میں سے ایک ہے۔ اے اینڈ این محکمہ جنگلات کو تحفظ کے اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

***********

 

ش ح ۔   ح ا - م ش

U. No.8709



(Release ID: 2036747) Visitor Counter : 15


Read this release in: English , Hindi , Tamil