سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

سی آر آئی ایف کے تحت سڑکوں کی دیکھ بھال

Posted On: 25 JUL 2024 12:22PM by PIB Delhi

وزارت ترمیم شدہ سی آر آئی ایف ایکٹ، 2000 کی دفعات کے مطابق سینٹرل روڈ اینڈ انفرااسٹرکچر فنڈ (سی آر آئی ایف) اسکیم کے تحت ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹیز) کے لیے ریاستی سڑکوں کی ترقی اور دیکھ بھال کے مقصد سے فنڈز مختص کرتی ہے۔

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ وارپچھلے تین سالوں میں سے ہر ایک کے دوران سی آر آئی ایف اسکیم کے تحت ریاستی سڑکوں کی ترقی اور دیکھ بھال کے لئے کیے گئے فنڈز کی جمع اور جاری کردہ/ اخراجات کی تفصیلات ضمیمہ-I میں  ہیں۔

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ وار پچھلے تین سالوں کے دوران سی آر آئی ایف اسکیم کے تحت منظور شدہ / حتمی شکل دیئے گئے ریاستی / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کےروڈ پروجیکٹوں کی تفصیلات ضمیمہ-II میں ہیں۔

اس وقت تقریباً 14,369 کلومیٹرطویل1,209 ریاستی سڑکوں کے سڑک  منصوبے زیر عمل ہیں۔ جن کی مالیت 37,098 کروڑ روپے ہے۔  یہ منصوبے  2027 تک مرحلہ وارطریقے سے مکمل ہونے  ہیں۔

وزارت بنیادی طور پر قومی شاہراہوں (این ایچ) کی ترقی اور دیکھ بھال کے لیے ذمہ دار ہے۔ ملک میں کل  این ایچ  نیٹ ورک مارچ 2014 میں تقریباً 91,287 کلومیٹر سے بڑھ کر اس وقت تقریباً 1,46,126 کلومیٹر ہو گیا ہے۔2014 کے مقابلے میں  ریاست / مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں موجودہ این ایچ  کی تفصیلات ضمیمہ III میں ہیں۔

سی آر آئی ایف اسکیم کے تحت 2024 کے دوران جیا مانیکرن روڈ (کلومیٹر 1/610 تا 35/110) پر بارش سے ہونے والے نقصانات کی بحالی کے لیے 38.86 کروڑ روپے  کی رقم منظور کی گئی ہے۔اس سلسلے میں 70 فیصد پیش رفت  ہوئی ہے۔اس کی تکمیل دسمبر 2024 تک ہوگی۔

ضمیمہ-I

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026SKZ.png

کچھ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فنڈز ریاست کود یے جانے والے فنڈ  سے زیادہ جاری کیے گئے ہیں۔یہ رقم   متعلقہ ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے کو پچھلے سال خرچ نہ کی جاسکنے والی رقم سے دی گئی ہے۔

* سی آر آئی ایف اسکیم کے تحت سیتو بندھن کے تحت ریاستی سڑکوں پرآر یو بیز / آر او بیز/پلوں کی تعمیر کے لیے مختص کردہ/جاری کیے گئے فنڈز سمیت۔

ضمیمہ II

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003034U.png

ضمیمہ III

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005Z9F2.png

یہ جانکاری سڑک نقل وحمل اور شاہراہوں کے مرکزی  وزیر جناب نتن گڈکری نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

********

 

ش ح۔م م۔ع ن

 (U: 8705)



(Release ID: 2036737) Visitor Counter : 8


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil