امور داخلہ کی وزارت
فارینسک لیبز اور فارینسک انفراسٹرکچر
Posted On:
24 JUL 2024 5:02PM by PIB Delhi
ملک میں 07 سینٹرل فارینسک سائنس لیبارٹریز (سی ایف ایس ایلز) ہیں جو چندی گڑھ، دہلی، بھوپال، پونے، کولکتہ، گوہاٹی اور حیدرآباد میں واقع ہیں۔ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی فارینسک لیبز کی ریاست وار تفصیلات ضمیمہ میں دیکھی جا سکتی ہیں۔
حکومت کی توجہ ملک میں فارینسک سائنسز کے ماحولیاتی نظام سمیت تفتیش اور پرازیکیوشن کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے پر مرکوز ہے۔ ملک میں فارینسک سہولیات کو مضبوط بنانے کا عمل ایک جاری اور مسلسل عمل ہے جو فرق کے تجزیہ اور مانگ کےتجزیہ پر منحصر ہے۔‘پولیس’ اور‘پبلک آرڈر’ ہندوستان کے آئین کے ساتویں شیڈول کے تحت ریاستی معاملات ہیں۔ امن و امان برقرار رکھنے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داریاں بشمول تفتیش، جرائم اور مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی، اور متعلقہ فارینسک سائنس کی سہولیات، متعلقہ ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کے معاملات ہیں۔
ملک میں فارینسک لیبز اور فارینسک انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے کے لیے مرکزی حکومت نے درج ذیل اقدامات کیے ہیں۔
(i) بھوپال، گوہاٹی، پونے اور کولکتہ میں سنٹرل فارینسک سائنسز لیبارٹریوں کی جدید کاری۔
(ii) سنٹرل فارینسک سائنسز لیبارٹریز میں مشینری اور آلات کو اپ گریڈ کرنا، جن میں منشیات اور سائیکو ٹراپک مادہ، ڈیجیٹل فارینسک، ڈی این اے فارینسک تجزیہ، فارینسک سائیکالوجی میں فارینسک کے نئے شعبے شامل ہیں۔
(iii) چندی گڑھ میں سنٹرل فارنسک سائنسز لیبارٹری میں جدید ترین ڈی این اے تجزیہ اور تحقیق اور ترقی کی سہولت کا قیام۔
(iv) ڈیجیٹل فراڈ/سائبر فارینسک کے اہم معاملات کی تحقیقات کے لیے سینٹرل فارنسک سائنسز لیبارٹری، حیدرآباد میں نیشنل سائبر فارینسک لیبارٹری کا قیام۔
(v) ایک ای فارینسک آئی ٹی پلیٹ فارم کو فعال کرنا، جو ملک میں 117 فارینسک سائنس لیبارٹریز (مرکزی اور ریاستی) کو جوڑتا ہے۔
(vi) وزارت داخلہ نے سانبا (جموں و کشمیر) میں 99.76 کروڑ روپے کے کل مالیاتی اخراجات کے ساتھ ایک سنٹرل فارنسک سائنس لیبارٹری کے قیام کے لیے اصولی طور پرمنظوری دی ہے۔
(vii) نیشنل فارینسک سائنسز یونیورسٹی (این ایف ایس یو) کو سال 2020 میں پارلیمنٹ کے ایکٹ کے تحت ملک کے تمام حصوں میں معیاری اور تربیت یافتہ فارینسک افرادی قوت فراہم کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ این ایف ایس یو کا ہیڈکوارٹر گاندھی نگر، گجرات میں واقع ہے۔ اس کے علاوہ، این ایف ایس یو کے کیمپس دہلی، گوا، اگرتلہ (تریپورہ)، بھوپال (مدھیہ پردیش)، دھارواڑ (کرناٹک)، اور گوہاٹی (آسام) میں واقع ہیں۔ این ایف ایس یو نے امپھال (منی پور) اور پونے (مہاراشٹرا) میں بھی تربیتی اکیڈمیاں شروع کی ہیں۔
(viii) ایک اسکیم ‘‘نیشنل فارینسک انفراسٹرکچر انہانسمنٹ اسکیم’’ کو کابینہ نے 19.06.2024 کو منظوری دی ہے جس پر مالی سال 25-2024 سے 2028-29 تک کل 2254.43 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے، تاکہ ملک میں فارینسک ٹیسٹنگ انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جا سکے اور ملک میں فارینسک پروفیشنلز کی کمی کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ فارینسک سائنس لیبارٹریوں میں زیر التواء کیسز کو کم کیا جاسکے۔ اس اسکیم میں نیشنل فارینسک سائنسز یونیورسٹی کے 09 آف کیمپس ، ملک میں 07 سینٹرل فارینسک سائنس لیبارٹریز کا قیام اور این ایف ایس یو کے دہلی کیمپس کے موجودہ انفراسٹرکچر کو بڑھانا شامل ہے۔
(ix) ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو نربھیا فنڈ اسکیم کے تحت ان کی فارینسک لیبارٹریوں میں ڈی این اے تجزیہ، سائبر فارینسک اور متعلقہ سہولیات کو مضبوط بنانے میں مدد دی جا رہی ہے۔ 250.59 کروڑ روپے کی کل لاگت سے 30 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔
x)) فارینسک صلاحیتوں کی جدید کاری کے لیے 2080.5 کروڑ روپے کے کل مالیاتی اخراجات کے ساتھ ایک اسکیم کو منظوری دی گئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مشینری اور آلات کو جدید بنانے کے لیے اعلیٰ معیار کی فارینسک سائنس کی سہولیات تیار کرنے کے لیے مدد دستیاب ہے جس میں موبائل فارینسک وین بھی شامل ہے، اور ملک میں فارینسک سائنس کے لیے تعلیمی سہولیات کی توسیع کے ذریعہ ان لیبارٹریوں میں تربیت یافتہ افرادی قوت کی دستیابی کو آسان بنانا ہے۔ابھی تک اس اسکیم کے تحت 18 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے تقریباً 186.12 کروڑ روپے کے فنڈز ‘‘ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فارینسک سائنس لیبارٹریز کی جدید کاری/ اپ گریڈیشن’’ کے جزو کے لیے اور ‘‘ ملک میں تمام اضلاع اور ریاستی ایف ایس ایلز کے لیے موبائل فارینسک وین’’ کے جزو کے لیے 18 ریاستوں/مرکز کے زیرا نتظام علاقوں کے لئے 159.12 کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، این ایف ایس یو کے آف کیمپسز اور سنٹرز آف ایکسی لینس اور این ایف ایس یو کی طرف سے تسلیم شدہ ٹریننگ/ ہنر مندی کی اکیڈمیوں کے قیام کے لیے اسکیم کے تحت 236.25 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔
(xi) ‘‘خواتین کے تحفظ’’ سے متعلق امبریلا اسکیم کے تحت، نیشنل سائبر فارینسک لیب کی طرز پر پونے، چندی گڑھ، کولکتہ، بھوپال، دہلی اور گوہاٹی میں واقع چھ سی ایف ایس ایلز میں حیدرآباد میں نیشنل سائبرفارینسک لیب کی طرز پرکل 126.84 کروڑ روپے کے مالیاتی اخراجات کے ساتھ ایک ڈیڈیکیٹڈ سائبر فارینسک سائنس لیباریٹری قائم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ مزید برآں، تمام فارینسک لیبز سے موصول ہونے والے فارینسک ڈیٹا کو منظم طریقے سے جمع کرنے کے لیے، مذکورہ اسکیم کے تحت 200.16 کروڑ روپے کے مجموعی اخراجات کے ساتھ نیشنل فارنسک ڈیٹا سینٹر کے قیام کی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ، بھوپال، پونے، اور گوہاٹی میں واقع سی ایف ایس ایلز میں رپورٹنگ افسران کے لیے رہائشی عمارتوں کے قیام کو بھی مذکورہ اسکیم کے تحت 27.25 کروڑ روپے کی کل لاگت سے منظوری دی گئی ہے۔
(xii) فارینسک امتحان میں کوالٹی اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے، ڈائریکٹوریٹ آف فارینسک سائنس سروسز، ایم ایچ اے نے درج ذیل رہنما خطوط جاری کیےہیں:
- این اے بی ایل معیارات (آئی ایس او 17025) کے مطابق لیبارٹریوں کی ایکریڈیشن کے لیے کوالٹی مینوئلز اور فارینسک سائنسز کے نو شعبوں میں ورکنگ پروسیجر مینوئل۔
- بایولوجی، ڈی این اے، کیمسٹری، ایکسپلوزیو، منشیات، ٹاکسیکولوجی، آئی سی جے ایس فارینسک پورٹل، اسپیکر کی شناخت اور کمپیوٹر فارینسک کے لیے کوالٹی مینوئلز اور ورکنگ پروسیجر کا دستورالعمل۔
- تفتیشی افسروں اور طبی افسران کے لیے جنسی زیادتی کے مقدمات میں فارینسک ثبوت جمع کرنے، محفوظ کرنے اور نقل و حمل کے لیے رہنما خطوط۔
- فارینسک سائنسز لیبارٹریز کے قیام / اپ گریڈنگ کے لیے آلات کی معیاری فہرست۔
‘‘نیشنل فارینسک انفراسٹرکچر انہانسمنٹ اسکیم’’ کے تحت، ملک میں نیشنل فارنسک سائنسز یونیورسٹی کے 09 آف کیمپسز کے قیام کی 1309.13 کروڑ روپے کی کل لاگت کے ساتھ منظور ی دی گئی ہے۔ این ایف ایس یو کے آف کیمپسز کا قیام عوامل کی بنیاد پر کیا جاتا ہے جیسے کہ طلباء کی دستیابی، مقام کے قابل عمل ہونے اور ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومت کی رضامندی وغیرہ۔وزارت داخلہ نے دھارواڑ (کرناٹک) میں نیشنل فارنسک سائنسز یونیورسٹی کے آف کیمپس قائم کرنے کی اصولی طور پر منظوری دی ہے۔ مذکورہ کیمپس فی الحال ایک مستقل کیمپس کی تعمیر تک ٹرانزٹ کیمپس کے ذریعہ کام کر رہا ہے۔
ضمیمہ
ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی فارینسک لیبز کی ریاست وار تفصیلات۔
نمبرشمار
|
ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے
|
ریاستی ایف ایس ایل کی تعداد
|
علاقائی ایف ایس ایل کی تعداد
|
1
|
انڈمان ونکوبارجزائر
|
1
|
0
|
2
|
آندھرا پردیش
|
1
|
5
|
3
|
اروناچل پردیش
|
1
|
0
|
4
|
آسام
|
1
|
5
|
5
|
بہار
|
1
|
2
|
6
|
چھتیس گڑھ
|
1
|
3
|
7
|
دہلی
|
1
|
1
|
8
|
گجرات
|
1
|
6
|
9
|
گوا
|
1
|
0
|
10
|
ہریانہ
|
1
|
4
|
11
|
ہماچل پردیش
|
1
|
2
|
12
|
جھارکھنڈ
|
1
|
0
|
13
|
جموں و کشمیر
|
1
|
0
|
14
|
کیرالہ
|
1
|
3
|
15
|
کرناٹک
|
1
|
7
|
16
|
مغربی بنگال
|
1
|
2
|
17
|
مدھیہ پردیش
|
1
|
4
|
18
|
مہاراشٹر
|
1
|
13
|
19
|
منی پور
|
1
|
0
|
20
|
میگھالیہ
|
1
|
0
|
21
|
میزورم
|
1
|
0
|
22
|
ناگالینڈ
|
1
|
0
|
23
|
اوڈیشہ
|
1
|
3
|
24
|
پڈوچیری
|
1
|
0
|
25
|
پنجاب
|
1
|
3
|
26
|
راجستھان
|
1
|
6
|
27
|
سکم
|
1
|
0
|
28
|
تمل ناڈو
|
1
|
10
|
29
|
تلنگانہ
|
1
|
6
|
30
|
تریپورہ
|
1
|
0
|
31
|
اتر پردیش
|
1
|
11
|
32
|
اتراکھنڈ
|
1
|
1
|
|
مجموعی عدد
|
32
|
97
|
(ماخذ: ڈائریکٹوریٹ آف فارینسک سائنس سروسز)
یہ معلومات امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب بندی سنجے کمار نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
******
ش ح۔ ف ا ۔ ف ر
U:8700
(Release ID: 2036708)
Visitor Counter : 51