سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

شمال مشرقی خطے میں سڑک کا بنیادی ڈھانچہ

Posted On: 25 JUL 2024 12:18PM by PIB Delhi

شمال مشرقی خطے (این ای آر) میں پچھلے دس سالوں کے دوران تعمیر کی گئی قومی شاہراہوں کی کل لمبائی 9,984 کلومیٹر ہے جس پر 1,07,504 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں جبکہ 265 این ایچ پروجیکٹس 1,18,894 کروڑ روپے کی لاگت سے زیر عمل ہیں جن کی کل لمبائی 5,055 کلومیٹر ہے۔

وزارت این ای آر میں این ایچ ایس کی ترقی پر خصوصی توجہ دیتی ہے اور کل بجٹ کا 10فیصد این ای آر کے لیے مختص کیا جاتا ہے۔این ای آر میں  این ایچ ایس کی ترقی کے لیے کیے گئے اقدامات درج ذیل ہیں: -

شمال مشرق کے لیے خصوصی تیز رفتار روڈ ڈیولپمنٹ پروگرام (ایس اے آر ڈی پی- این ای) کا مقصد ریاستی دارالحکومتوں کو 2/4 لین سے جوڑنے والے این ایچ ایس کو اپ گریڈ کرنا، این ای آر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر قصبوں کو کم از کم 2 لین والی سڑک سے جوڑنا، این ای آر کے پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں سماجی - اقتصادی ترقی کو فروغ دینا، سرحدی علاقوں میں اسٹریٹجک اہمیت کی حامل سڑکوں کو بہتر بنانا اور پڑوسی ممالک سے رابطے کو بہتر بناناہے۔این ای آر میں اروناچل پیکیج سمیت ایس اے آر ڈی پی- این ای کے تحت منظور شدہ کاموں کی کل لمبائی 63,542 کروڑ روپے کی لاگت سے 5,468 کلومیٹر ہے۔ ان میں سے کل 3,699 کلومیٹر طویل سڑکیں 38,160 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کی گئی ہیں۔

این ایچ ڈی پی  فیز III کے تحت، این ای آر میں این ایچ ایس کی کل 110 کلومیٹر طویل سڑکیں تیار کی گئی ہے۔

بھارت مالا پری یوجنا کے تحت، این ای آر میں منظور شدہ  سڑک سے متعلق کاموں کی کل لمبائی 2,767 کلومیٹر ہے جس کی لاگت 64,319 کروڑ روپے ہے۔ ان میں سے 5,462 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ 272 کلومیٹرطویل سڑکیں تیار کی جاچکی ہیں۔

توانگ سے کنوبڑی تک ٹرانس اروناچل ہائی وے کی کل لمبائی 1,077 کلومیٹر ہے جس کی لاگت 11,643 کروڑ روپے ہے۔ ان میں سے 8,708 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ 815 کلومیٹر طویل سڑک بنائی جاچکی ہیں۔

اروناچل پردیش میں فرنٹیئر ہائی وے کو شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد اسٹریٹجک اہمیت کے حامل سرحدی علاقوں کو جوڑنا اور سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت، وزارت دفاع اور مرکزی سڑک اور انفرااسٹرکچر فنڈ سے کل 1498 کلومیٹر طویل کل 41 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے جس کی لاگت 29,562 کروڑ روپے ہے۔

یہ جانکاری سڑک نقل وحمل اور شاہراہوں کے مرکزی  وزیر جناب نتن گڈکری نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

 

********

ش ح۔م م۔ع ن

 (U: 8701)



(Release ID: 2036694) Visitor Counter : 11