امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت ہند کےصارفین کے امور کے محکمے نے، 2024 کے غیر منقولہ اور غیر ضروری کاروباری مواصلات کی روک تھام اور ضابطے کے لیے رہنما خطوط کےمسودہ پر رائے جمع کرانے کے لیے  مدت میں توسیع کردی ہے


صارفین کے امور کا محکمہ رہنما خطوط کے مسودہ پر موصول ہونے والی تجاویز کا جائزہ لے رہا ہے

Posted On: 25 JUL 2024 10:55AM by PIB Delhi

مختلف فیڈریشنوں،انجمنوں اور دیگر شراکت داروں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں کے پیش نظر حکومت ہند کےصارفین کے امور کے محکمے نے، 2024 کے غیر منقولہ اور غیر ضروری کاروباری مواصلات کی روک تھام اور ضابطے کے لیے رہنما خطوط کےمسودہ پر رائے جمع کرانے کے لیے  مدت میں توسیع کردی ہے۔ جمع کرانے کی آخری تاریخ یعنی 21.07.2024 سے مدت میں 15 دن کی توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رائے اب 05.08.2024 تک جمع کیے جا سکتے ہیں (یہاں فراہم کردہ لنک کے ذریعے نوٹس قابل رسائی):

(https://consumeraffairs.nic.in/sites/default/files/file-uploads/latestnews/Date_Extend_0.pdf)

 

محکمہ کو مختلف تجاویز/تبصرے موصول ہوئے ہیں جو فی الحال زیر غور ہیں۔ تبصرے ای میل کے ذریعے js-ca[at]nic[dot]in پر جمع کیے جا سکتے ہیں اور ذیل میں فراہم کردہ لنک کے ذریعے  رہنما خطوط کےمسودہ تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے:

(https://consumeraffairs.nic.in/sites/default/files/file-uploads/latestnews/Guidelines%20for%20the%20Prevention%20and%20Regulation%20of%20Unsolicited%20and%20Unwarranted%20Business%20Communication%2C%202024.pdf)

 

***********

 

ش ح ۔   ح ا - م ش

U. No.8698


(Release ID: 2036661) Visitor Counter : 52