تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی اے سی ایس کے لئے مثالی ذیلی قوانین

Posted On: 24 JUL 2024 5:29PM by PIB Delhi

پرائمری ایگریکلچرل کریڈٹ سوسائیٹیوں (پی اے سی ایس) کو پنچایت اور گاؤں کی سطح پر متحرک اقتصادی اداروں میں تبدیل کرنے کے لئے اور ان کی کاروباروی سرگرمیوں کو متنوع بنانے کی خاطر وزارت نے تمام ریاستی سرکاروں/ یوٹیز مرکزی حکومت کی وزارتوں، این اے بی اے آر، قومی سطح کی فیڈریشنوں، ریاستی امداد باہمی بینکوں ، ڈسکٹر سنٹرل کوآپریٹیو بینکوں وغیرہ سے صلاح ومشورہ کرکے مثالی ذیلی قوانین وضع کئے ہیں۔ مثالی ذیلی قوانین پانچ جنوری 2023 کو تمام ریاستوں / یوٹیز کو بھیجے گئے تاکہ پی اے سی ایس کے ذریعہ انھیں منظوری مل سکے۔ اس سے قبل متعلقہ ریاستی حکومتوں کے کوآپریٹیو قوانین کے مطابق ان میں مناسب تبدیلیاں کی گئیں۔

مثالی ذیلی قوانین پی اے سی ایس کو یہ اختیار دیتے ہیں کہ وہ 25 کاروباری سرگرمیوں ۔کسٹم ہائرنگ سنٹر، ڈیری ، ماہیگیری، گودام بنانے ، اناج کی سرکاری خریداری، فرٹیلائزر، بیج، ایل پی جی، سی این جی، پٹرول، ڈیژل کی ترسیل ، مختصر وقتی اور طویل مدتی قرض فیئر پرائس شاپ ، کامن سروس سنٹر وغیرہ انجام دے سکتی ہے۔

مثالی ذیلی قوانین کے ذریعہ کثیر مقصدی پی اے سی ایس اب کسٹم ہائرنگ سروسز مثلا فارم مشنری، ٹریکٹر، ٹریلر وغیرہ فراہم کرسکتے ہیں ، کثیر مقصدی پی اے سی ایس میں کٹم ہائرنگ سنٹر کسان ارکان کو جدید زرعی مشینیں اور آلات فراہم کرتے ہیں اور اس طرح کسانوں کی پیداوار اور آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے۔

مثالی ذیلی قوانین پر عمل کرکے پی اےسی ایس اب ملٹی سروس سنٹرز طور پر خدمات انجام دے سکتی ہیں ا ور اپنی کارروائیوں کی کارکردگی کو بہتر بناسکتی ہیں۔

تعاون کے وزیر جناب امیت شاہ نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔

*******

 

U.No:8667

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 2036554) Visitor Counter : 41


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil