تعاون کی وزارت
نیشنل کوآپریٹیو پالیسی
Posted On:
24 JUL 2024 5:30PM by PIB Delhi
جناب سریش پربھاکر پربھو کی سربراہی میں ایک 48 رکنی قومی سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں کوآپریٹیو سیکٹر ، قومی ، ریاستی ، ضلع ، پرائمری سطح کی امداد باہمی سوسائیٹیوں کے نمائندے، ریاستوں / یوٹی سے آر سی ایس، مرکزی وزارتوں اور محکموں کے افسران شامل ہیں۔ نئی نیشنل کوآپریشن پالیسی وضع کرنے کے لئے یہ کمیٹی بنائی گئی ہے۔ اس سلسلے میں قومی سطح کی کمیٹی نے ملک بھر میں سترہ میٹنگیں اور چار علاقائی ورکشاپ کرکے صلاح اور سفارشات حاصل کریں۔ نئی نیشنل کوآپریشن پالیسی پر رپورٹ کا مسودہ موصول ہوگیا ہے۔ ڈرافٹ پالیسی کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔
ریاستی سطح کی امداد باہمی سوسائیٹیاں جو متعلقہ ریاستوں میں کوآپریٹیو سوسائٹیز ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ ہیں وہ ریاستی حکومت کے دائرے میں آتی ہیں۔ تعاون کی وزارت ملک میں امداد باہمی کے شعبے کو فروغ دینے کے لئے ریاستی سرکاروں کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے جو امداد باہمی وفاقیت کی طرز پر ہے۔
تعاون کی وزارت نے ملک کے ہر ضلع کو ایک فعال ڈسٹرکٹ سنٹرل کوآپریٹیو میٹنگ (ڈی سی سی بی ) کے تحت لانے کا کام شروع کیا ہے اور ہر ضلع ایک ڈسٹرکٹ ملک پروڈیوسر یونین کے تحت بھی لایا جارہا ہے۔
حکومت نے پندرہ فروری 2023 کو ملک میں امداد باہمی پروگرام کو مستحکم کرنے اور بنیادی سطح تک اس کی رسائی بڑھانے کے لئے ایک تحریک شروع کرنے کے منصوبے کو منظوری دی تھی۔ اس منصوبے کے تحت اگلے پانچ برس میں تمام غیر رسائی والی پنچایتوں اور گاؤوں کا احاطہ کرتے ہوئے نئی کثیر مقصدی پی اے سی ایس کے قیام کی گنجائش ہے۔
تعاون کے وزیر جناب امیت شاہ نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری میں یہ اطلاع دی۔
******
U.No:8666
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 2036536)
Visitor Counter : 46