صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

تنزانیہ کی قومی اسمبلی کی اسپیکر کی صدر  جمہوریہ سے ملاقات

Posted On: 24 JUL 2024 6:09PM by PIB Delhi

متحدہ جمہوریہ تنزانیہ کی قومی اسمبلی کی اسپیکر اور بین پارلیمانی یونین کی صدر ڈاکٹر تولیا ایکسن نے آج  (24 جولائی 2024) کو راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند  محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

ڈاکٹر ایکسن کا ہندوستان میں خیرمقدم کرتے ہوئے، صدر جمہوریہ نے انہیں 2023- 26 کے لیے بین پارلیمانی یونین (آئی پی یو) کی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان طویل عرصے سے آئی پی یو کا رکن رہا ہے۔ ہمارے اراکین پارلیمنٹ اس کی مختلف کمیٹیوں بشمول ایگزیکٹو کمیٹی میں سرگرم حصہ لیتے ہیں۔ انہوں نے اہم عالمی مسائل پر بحث کے لیے ارکان  پارلیمنٹ کا ایک فورم فراہم کرنے پر آئی پی یو کی تعریف کی۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ بطور آئی پی یو صدر، ڈاکٹر ایکسن رکن ممالک کے درمیان افہام و تفہیم اور مذاکرات کو مزید مضبوط کریں گی، اور آئی پی یو کی اقدار اور مقاصد کو برقرار رکھنے کے لیے کام کریں گی اور  اسے گلوبل ساؤتھ سے متعلقہ مسائل کو اٹھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کریں گی۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اور تنزانیہ کے درمیان روایتی طور پر قریبی اور دوستانہ تعلقات رہے ہیں۔ تنزانیہ میں ہندوستانی برادری ہندوستان-تنزانیہ دوستی کے ایک اہم پل کے طور پر کام کرتی ہے۔  انہوں نے اکتوبر 2023 میں اپنے ہندوستان کے سرکاری دورے کے دوران صدر سامعہ سلوہو حسن کے ساتھ اپنی طویل بات چیت کابھی  ذکر کیا۔

************

 

U.No:8663

ش ح۔ اگ۔ق ر



(Release ID: 2036504) Visitor Counter : 12


Read this release in: English , Hindi , Tamil