وزارت دفاع

ملک بھر میں 65 سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس آف انڈیا (یس ٹی پی آئی ) مراکز قائم کیے گئے ہیں؛  20 نئے ایس ٹی پی آئیز کو  بھی منظوری دی گئی

Posted On: 24 JUL 2024 5:43PM by PIB Delhi

متعلقہ ریاستی حکومتوں سے موصولہ تجاویز کی بنیاد پر الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی ) کے تحت ایک خود مختار سوسائٹی، سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس آف انڈیا (ایس ٹی پی آئی )، نے ملک بھر میں 65 یس ٹی پی آئی  مراکز قائم کیے ہیں۔ مزید برآں، حکومت ہند نے ملک بھر میں 20 نئے ایس ٹی پی آئی  مراکز کو بھی منظوری دی ہے۔

مذکورہ کے مطابق ایس ٹی پی آئی  مراکز کے قیام کے علاوہ، ایم ای آئی ٹی وائی  نے اکتوبر 2012 میں الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کلسٹرز (ای ایم سی ) اسکیم کو نوٹیفائی کیا تھا تاکہ الیکٹرانکس کے شعبے میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے عام سہولیات کے ساتھ ساتھ عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کی تخلیق میں مدد فراہم کی جا سکے۔ اس اسکیم کو اکتوبر 2017 سے درخواستوں کی وصولی کے لیے بند کردیا گیا تھا۔ اسکیم کے تحت ملک بھر کی 15 ریاستوں میں انیس (19) گرین فیلڈ الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کلسٹرز (ای ایم سیز) اور 3 مشترکہ سہولت مراکز (سی ایف سیز) کو منظوری دی گئی تھی۔

انفرااسٹرکچر کو مضبوط بنانے اور ملک میں ایک مضبوط الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم بنانے کے لیے مزید ضروریات کی بنیاد پر، ایم ای آئی ٹی وائی  نے یکم اپریل 2020 کو موڈیفائیڈ الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کلسٹرز (ای ایم سی  2.0) اسکیم متعارف کرائی ہے۔ آج تک ملک بھر کی 6 ریاستوں میں، ای ایم سی  پروجیکٹ کے قیام کے لیے 5 درخواستیں  اور مشترکہ سہولت مرکز کے قیام کے لیے 1 درخواست کو منظوری دی گئی ہے۔

یہ معلومات الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر مملکت جناب  جیتن پرساد نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

*********

ش ح ۔  م م  ۔ ت ح

U. No -8661

 



(Release ID: 2036497) Visitor Counter : 9


Read this release in: English , Hindi , Marathi