امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جموں و کشمیر میں نظم ونسق

Posted On: 24 JUL 2024 5:01PM by PIB Delhi

امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیا نند رائے نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں  بتایا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں نظم ونسق کی مجموعی صورت حال میں غیر معمولی بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ تفصیلات درج ذیل ہیں:

تفصیل

2018

2023

2024 (15 جولائی 2024 تک)

منظم پتھر بازی

1328

00

00

منظم  ہڑتال

52

00

00

دہشت گردوں  کے ذریعہ  کی گئی  واردات

228

46

11

انکاؤنٹرز / سی  ٹی آپریشنز

189

48

21

ہلاک شدہ سیکورٹی اہلکار

91

30

10

ہلاک شدہ شہری

55

14

14

(ماخذ: مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں وکشمیر)

 آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد، مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں امن، ترقی اور خوشحالی کا ایک  دور دیکھنے میں آیا ہے۔  اسکول، کالج، یونیورسٹیاں، اسپتال اور دیگر سرکاری ادارے گزشتہ چار سالوں کے دوران بغیر کسی ہڑتال یا کسی قسم کی رکاوٹ کے مؤثر طریقے سے کام کر رہے ہیں۔ روزانہ کی ہرتال، ہڑتال، پتھراؤ اور بند کا رواج اب ماضی کی باتیں ہو گئی ہیں۔ ریکارڈ ووٹنگ کے ساتھ جموں و کشمیر کے لوگوں نے حال ہی میں ہوئے لوک سبھا انتخابات میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔ نظم  ونسق  میں بہتری کی وجہ سے، جموں و کشمیر نے 2023 میں 2.11 کروڑ سیاح  آئے ۔ غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 2.5 گنا اضافہ ہوا ہے۔ نظم ونسق کی اس ہم آہنگ صورتحال نے حکومت کو سماجی و اقتصادی ترقی شروع کرنے اور نافذ کرنے میں مدد کی ہے۔

************

 

U.No:8658

ش ح۔ اگ۔ق ر


(Release ID: 2036458) Visitor Counter : 63


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil