سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
ٹول جمع کرنے کا نیا نظام
Posted On:
24 JUL 2024 1:57PM by PIB Delhi
گلوبل نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم (جی این ایس ایس) پر مبنی صارف سے فیس جمع کرنے کے نظام کے حوالے سے تجرباتی مطالعہ درج ذیل دو شاہراہوں پر کیا گیا ہے:-
- ریاست کرناٹک میں این ایچ – 275 کا بنگلورو - میسور سیکشن۔
- ریاست ہریانہ میں این ایچ - 709 (پرانا این ایچ – 71 اے) کا پانی پت - حصار سیکشن۔
25 جون، 2024 کو بین الاقوامی ورکشاپ کے ذریعے متعلقین کی مشاورت کا اہتمام کیا گیا۔ دلچسپی کے عالمی اظہار (ای او آئی ) کی بھی 7 جون، 2024 کو وسیع تر صنعتی مشاورت کے لیے دعوت دی گئی ہے ، جس کے لیے سبمیشن کی آخری تاریخ 22 جولائی، 2024 ہے۔
ابتدائی طور پر قومی شاہراہوں کے منتخب حصوں میں فاسٹیگ کے ساتھ ایک اضافی سہولت کے طور پر جی این ایس ایس پر مبنی الیکٹرانک ٹول کلیکشن (ای ٹی سی) سسٹم کو ابتدائی طور پر نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ معلومات سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی ۔
ش ح۔ م م ۔ت ح
U. No - 8651
(Release ID: 2036373)
Visitor Counter : 33